﻿


آسان حدیثیں اور دعائیں
(چہل حدیث)




ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی






بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
پیش لفظ 

پیارے بچّو! اللہ تعالیٰ کے مقدس کلام قرآن کریم کے بعد جس کلام کو سب سے زیادہ اہمیت اور فضیلت حاصل ہے وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پیاری پیاری باتیں ہیں جن کو ہم "حدیث" کہتے ہیں۔ نبیِ کریم ﷺ کی زبانِ مبارک سے نکلی ہوئی احادیث کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ ﷺ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے بل کہ وہی ارشاد فرماتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوتی ہے ، چناں چہ اللہ رب العزت فرماتا ہے : وَمَا یَنطِقُ عَنِ الھَویٰ اِن ہُوَ اِلّا وحیُ یُّوحیٰ  (اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے وہ تو نہیں، مگر وحی جو ان کی طرف کی جاتی ہے ، النجم 3/4)
جس طرح قرآن کریم حفظ کرنے کی بہت فضیلتیں ہیں اُسی طرح احادیث طیبہ کو یاد کرنے پر بھی بہت بڑے اجرو ثواب کی خوش خبریاں سنائی گئی ہیں۔حدیث شریف میں ہے کہ جو بندۂ مومن چالیس حدیثیں یاد کرے گا،اللہ تعالیٰ اس کا حشر انبیائے کرام علیہم السلام اور علما کے ساتھ فرمائے گا۔
اسی طرح قرآن کریم اور احادیث طیبہ میں دعا کی بھی بڑی اہمیت و فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَقَالَ   رَبُّکُمُ ادعُونِی اَستَجِب  لَکمُ (اور اللہ سے مانگو وہ تمہاری دعائیں قبول فرمائے گا)اس آیت کریمہ میں اللہ نے بندوں کو دعا مانگنے کی تاکید فرمائی ہے اور اسے قبول کرنا اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے ۔ پیارے نبیﷺ فرماتے ہیں کہ :" جو اللہ سے دعا نہیں مانگتا اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہوتا ہے ۔(حصن حصین) لہٰذا ہمیں دعا مانگنے میں کسی طرح کی سستی اور غفلت نہیں کرنی چاہیے بل کہ دعاؤں کی برکتوں سے اپنی بگڑی قسمت کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ 
احادیث طیبہ اور دعاؤں کی اہمیت و فضیلت کے پیش نظر مسلمان بچّے اور بچّیوں کے لیے آسان اور مختصر حدیثوں اور دعاؤں کا یہ مجموعہ" آسان حدیثیں اور دعائیں " مرتب کیا گیا ہے تاکہ ہماری قوم کے نونہال اس میں درج کی گئی حدیثوں اور دعاؤں کو یاد کر کے ان کا ورد کریں۔ واضح ہونا چاہیے کہ اس مجموعے میں جمع کی گئی حدیثیں معتبرو مستند کتبِ احادیث سے ماخوذ ہیں۔ احادیث کا ترجمہ بھی نقل کیا گیا ہے تاکہ بچّے احادیث کو بامعنی سمجھ کر پڑھیں اور عمل بھی کریں۔ اسی طرح قرآن کریم اور احادیث سے آسان اور مختصر دعائیں بھی اس کتاب میں یکجا کی گئی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان احادیث اور دعاؤں کو خود بھی یاد کریں اور اپنے بچّوں کو بھی یاد کرائیں کہ اس سے ہمیں دونوں جہاں میں سرخ روئی نصیب ہو گی ان شاء اللہ۔ قارئین سے التماس ہے کہ مرتب و پبلشر کے حق میں دعا کریں اور کتاب پر اپنی گراں قدر رائے سے ضرور نوازیں نیز خامیوں کی نشان دہی فرما کر ممنون  و  متشکر ہوں تاکہ آیندہ ایڈیشن میں ان کی اصلاح کی جا سکے ۔ 
 (ڈاکٹر )محمد حسین مشاہدؔ رضوی   (سروے نمبر 39 پلاٹ نمبر 14نیااسلام پورہ، مالیگاؤں، ناسک) 
14 محرم الحرام 1434ھ /29نومبر 2012ء       www.mushahidrazvi.blogspot.in   




(چہل حدیث)
عَنْ سَلْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  قَالَ سَئَالْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلّٰی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ اَرْبَعِیْنَ  حَدِیْثاَنِ الَّتِیْ قَالَ مَنْ حَفِظَھَامِنْ  اُمَّتِیْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ قُلْتُ وَمَا ھِیَ  یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ قَالَ : 

حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم سے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و سلم) وہ چالیس حدیثیں کیا ہیں جن کے بارے میں آقا و مولا نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جوان کو یاد کرے جنت میں داخل ہو گا حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا  :
۱	اَنْ تَؤْ مِنَ بَاللّٰہِ
تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ۔

۲	وَالْیَوْمِ الْآ خِرِ
اور آخرت کے دن پر۔

۳	وَالْمَلٰئِکَۃِ
اور فرشتوں کے وجود پر۔

۴	وَالْکُتُبِ
اور سب آسمانی کتابوں پر۔

۵	وَالنَّبِیِّیْنَ
اور تمام انبیائے کرام پر۔

۶	وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ
اور مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر

۷	وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی
اور تقدیر پر کہ بھلا اور برا جو کچھ ہوتا ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے ۔

۸	وَاَنْ تَشْھَدَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلَ اللَّہِ
اور گواہی دے اس پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد مصطفیٰ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم) اللہ کے سچّے رسول ہیں۔

۹	وَتُقِیْمَ الصَّلٰوۃَ بِوُضُوْءٍسَابِغٍ کَامِلٍ لِّوَقْتِھَا
اور ہر نماز کے وقت کامل وضو کر کے نماز کو قائم کرے (۱)

۱۰	وَتُؤتِیْ الزَّ کوٰۃَ
اور زکوٰۃ ادا کرے ۔

۱۱	وَتَصُوْمَ رَمَضَانَ
رمضان کے روزے رکھے ۔

۱۲	وَتَحُجَّ الْبَیْتَ اِنْ کَانَ لَکَ مَالٌ
اگر مال ہو تو حج بیت اللہ کرے ۔ 

۱۳	وَّتُصَلِّیَ اثْنَتَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً فِیْ  کُلِّ یَوْمٍ وَّ لَیْلَۃٍ
بارہ رکعات سنّتِ مؤکدہ روزانہ ادا کرے ۔(۲)

۱۴	وَّالْوِتْرَ لَاتَتْرُکْہُ فِیْ کُلِّ لَیْلَۃٍ
وترکسی رات میں نہ چھوڑے ۔

۱۵	وَّلَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ شَیْئًا
اللہ جل شانہٗ کیساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرے ۔

۱۶	وَلَاتَعُقَّ وَالِدَ یْکَ
والدین کی نافرمانی نہ کرے ۔

۱۷	وَلَاتَاکُلْ مَالَ الْیَتِیْمِ ظُلْمًا
ظلم سے یتیم کا مال نہ کھائے ۔

۱۸	وَّلَاتَشْرَبِ الْخَمْرَ
اور شراب نہ پئے ۔

۱۹	وَلَا تَزْنِ
زنا نہ کرے ۔

۲۰	وَلَا تَخْلِفْ بَاللّٰہِ کَاذِبًا
اور جھوٹی قسم نہ کھائے ۔

۲۱	وَّلَا تَشْھَدْشَھَادَۃَ زُوْرٍ
جھوٹی گواہی نہ دے ۔

۲۲	وَّلَا تَعْمَلْ بِالْھَوٰی
خواہشات نفسانیہ پر عمل نہ کرے ۔

۲۳	وَلَا تَغْتَبْ اَخَاکَ الْمُسْلِمَ
مسلمان بھائی کی غیبت نہ کر۔

۲۴	وَلَا تَقْذِفَ الْمَحْصِنَۃَ
اور عفیفہ عورت یا مرد پر تہمت نہ لگا۔

۲۵	وَلَاتَغُلَّ اَخَاکَ الْمُسْلِمَ
اپنے مسلمان بھائی سے کینہ نہ رکھ۔

۲۶	وَلَا تَلْعَبْ
لہو و لعب میں مشغول نہ ہو۔

۲۷	وَلَا تَلْہُ مَعَ اللَّاھِیْنَ
تماشہ بینوں میں شریک نہ ہو۔

۲۸	وَلَاتَقُلْ لِّلْقَصِیْرِیَاقَصِیْرُ تُرِیْدُ بِذٰ لِکَ عَیْبَہٗ
کسی پستہ قد کو عیب کی نیت سے ٹھگنا مت کہے ۔

۲۹	وَلَا تَسْخَرْ بِاَحَدٍ مِّنَ النَّاسِ
کسی کا مذاق مت اُڑا۔

۳۰	وَلَا تَمْشِ بِالنَّمِیْمَۃِ بَیْنَ الْاَ خَوَیْنِ 
نہ مسلمانوں کے درمیان چغل خوری کر۔

۳۱	وَاشْکُرِ اللّٰہَ تَعَالٰی عَلیٰ نِعْمَتِۃٖ
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اُسکا شکر ادا کر۔

۳۲	وَاصْبِرْ عَلَی الْبَلآءِ وَالْمُصِیْبَۃِ
بلا اور مصیبت پر صبر کر۔

۳۳	وَلَا تَامَنْ مِنْ عِقَابِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بے خوف مت ہو۔

۳۴	وَلَا تَقْطَعْ اَقْرَبَائِکَ
رشتہ داروں سے قطع تعلق مت کر۔

۳۵	وَصِلْھُمْ
بلکہ ان کے ساتھ صلہ رحمی کر۔

۳۶	وَلَاتَلْعَنْ اَحَدًا مِّنْ خَلْقِ اللّٰہِ
اللہ کی کسی مخلوق کو لعنت مت کر۔

۳۷	وَاَکْثِرْ مِنَ التَّسْبِیْحِ وَالْتَّکْبِیْرِ وَالتَّھْلِیْلِ
تسبیح (سبحان اللہ) تکبیر(اللہ اکبر) اور تہلیل(لا الٰہ اللہ اللہ ُ) کا اکثر ورد رکھا کر۔

۳۸	وَلَا  تَدَعْ حُضُورَ الْجُمُعَۃِ وَالْعِیْدَیْنِ
جمعہ اور عیدین میں حاضری مت چھوڑ۔

۳۹	وَاعْلَمْ اَنَّ مَااَصَابَکَ لَمْ یَکُنْ  لِّیُخْطِئَکَ وَمَا اَخْطَئَکَ لَمْ  یَکُنْ لِّیُصِیْبَکَ
اور اس بات کا یقین رکھ کہ جو تکلیف اور راحت تجھے پہنچی وہ مقدر میں تھی جو ٹلنے والی نہ تھی اور جو کچھ نہیں پہنچا وہ کسی طرح بھی پہنچنے والا نہ تھا۔

۴۰	وَلَاتَدَعْ قِرَاءَۃَ الْقُرْآنِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ
اور کلام اللہ کی تلاوت کسی حال میں بھی مت چھوڑ۔

قُلْتُ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَسَلَّم مَاثَوَابُ مَنْ حَفِظَ ھٰذِہٖ  الْاَ رْبَعِیْنَ ط قَالَ: حَشَرَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی  مَعَ الْاَنْبِیَاءِ وَالْعُلَمَاءِ یَوْمَ الْقِیَامَۃ    ط 

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم جو کوئی ان چالیس حدیثوں کو حفظ کرے اس کے لئے کیا اجر ہے ؟ رسول مختار صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا : کہ حق سبحانہٗ و تعالیٰ اس کا حشر انبیائے عظام علیہم السلام اور علمائے کرام کے ہمراہ فرمائے گا۔ 




متفرق احادیث

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم  :
حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا فرمان عالیشان ہے کہ  :

۱	اِنَّمَا الْاَ عْمَالُ بِاالنِّیَاتِ وَاِنَّمَا  لِکُلِّ امْرِءِ مَّا نَوٰی
اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کو اس کی نیت کے مطابق اجر ملے گا۔

۲	مَنْ زَارَ تُرْ بَتِیْ وَجَبَتْ لَہُ شَفَاعَتِیْ
جس نے میری قبر کی زیارت کی اس پر میری شفاعت واجب ہو گئی۔ 

۳	وَاللّٰہُ یُعْطِیْ وَاَنَا قَاسِمٌ
اللہ دیتا ہے اور میں بانٹتا ہوں۔

۴	لَاتَسُبُّوْ الدَّ ھْرَفَاِنِّیْ اَنَا الدَّ ھْرُ
زمانے کو برا نہ کہو ہاں زمانہ تو میں ہی ہوں۔ (یعنی زمانے کو الٹ پھیر کرنے والا میں ہی ہوں )

۵	مَنْ تَمَسَّکَ بِسُنَّتِیْ عِنْدَ فَسَادِاُمَّتِیْ فَلَہٗ اَجْرُ مِائَۃِ شَھِیْدٍ
فسادِ امت کے وقت جو میری سنّت پر عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔

۶	مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَجَبَّنِیْ وَمَنْ اَجَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِیْ الْجَنَّۃِ
جس نے میری سنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ 

۷	طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مَسْلِمٍ
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے (مرد ہو یا عورت)  (۱)

۸	اُطْلُبُوْ الْعِلْمَ مِنَ الْمَھْدِ اِلیَ اللَّحْدِ
گود سے گور تک علم حاصل کرو۔

۹	اَلْعِلْمُ نُوْرٌ
علم نور ہے ۔

۱۰	اَلْعُلَمَآءُ وَرَثَۃُ الْاَ نْبِیآءِ
علما انبیا کے وارث ہیں۔

۱۱	عُلَمَاءُ اُمَّتِیْ کَاَنْبِیَاءِ بَنِیْ اِسْرَآئِیْل
میری اُمت کے علما بنی اسرائیل کے انبیا کی طرح ہوں گے ۔

۱۲	اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ
دین خیر خواہی کا نام ہے ۔

۱۳	اَلدِّیْنُ   یُسْرٌ
دین آسان ہے ۔

 ۱۴	نَوْمُ الصُّبْحَۃِ یَمْنَعُ الرِّزْقَ
صبح کے وقت کا سونا روزی کو روکتا ہے ۔

۱۵	الَسَّلَامُ قَبْلَ الْکَلَامِ
بات کرنے سے پہلے سلام کیا کرو۔

 ۱۶	الطَّھُوْرُ شَطْرُالْاِیْمَانِ
پاکی آدھا ایمان ہے ۔

۱۷	اَلْوُ ضُوْءُ مِفْتَاحُ الصَّلٰوۃِ
وضو نماز کی کنجی ہے ۔

۱۸	لااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مِفْتَاحُ الْجَنَّۃِ
لاالٰہ الااللہ جنت کی کنجی ہے ۔ 

۱۹	اَلصَّلٰوۃُ مِعْرَاجُ الْمَؤمِنِیْنَ
نماز مومنوں کی معراج ہے ۔

۲۰	اَلصَّلٰوۃُ عِمَادُالدِّیْنِ
نماز دین کا ستون ہے ۔ 

۲۱	قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِیْ الصَّلٰوۃِ
نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔

۲۲	اَلدُّعآءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ
دعا عبادت کا مغز ہے ۔

۲۳	اَلدُّعَآءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنِ
دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔ 

۲۴	الدُّعَاءُ ھُوَ الْعِبَادَۃُ
دعا عبادت ہی ہے ۔

۲۵	مَنْ لَمْ یَسْأَلِ اللّٰہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ
جو اللہ سے دعا نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ غضبناک ہوتا ہے ۔

۲۶	لَیْسَ شَیْءٌ اَکْرَمَ عَلَی اللّٰہِ مِنَ الدُّعَاءِ
خدا کے یہاں دعا سے بڑھ کر کسی چیز کی قدر نہیں۔

۲۷	اَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ قِراءَ ۃُالْقُرْآنِ
قرآن کی تلاوت بہترین عبادت ہے ۔

۲۸	اَکْرِمُواالْخُبْزَ
روٹی کی عزت کرو۔

۲۹	اَلْاَ کْلُ فِیْ السُّوْقِ دَنَائَۃٌ
بازار میں کھانا ہلکے پن کی نشانی ہے ۔

۳۰	اِشْرَبُواالْمَآءَ    اَعْیُنَکُمْ
پانی دیکھ کر پیا کرو۔

۳۱	اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ
روزہ ڈھال ہے ۔

۳۲	اَلْمُسْلِمُ اَخُ الْمُسْلِمْ
مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے ۔ 

۳۳	اَلْمُسْلِمُ مِرَاءَ ۃُالْمُسْلِم
مسلمان، مسلمان کا آئینہ ہے ۔ 

۳۴	بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃً
میری طرف سے پہنچا دو اگر ایک ہی آیت ہو۔

۳۵	اَعْمَالُکُمْ عُمَّا لُکُمْ
جیسے تمہارے اعمال ویسے تمہارے حاکم۔

۳۶	اَلْمُسْتَشَارُ مُؤ تَمَنٌ
جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہے ۔

۳۷	تَھَادُوْ اَتَحَابُّوْا
ہدیہ لیتے دیتے رہو محبوب ہو جاؤ گے ۔

۳۸	لَاتَسُبُّوا اَصْحَابِیْ
میرے صحابہ کو بُرا مت کہو۔

۳۹	اَفْشُوْاالسَّلَامَ تَسْلَمُوْا
سلام کو عام کرو محفوظ ہو جاؤ گے ۔
۴۰	اِتَّقُوْامَوَاضِعَ التُّھَمِ
تہمت کی جگہ سے بچو۔

۴۱	مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا
دھوکے باز مجھ سے نہیں۔

۴۲	مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَلَمْ یُوَ قِّرْ کَبِیْرَنَافَلَیْسَ مِنِّیْ
جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے مجھ سے نہیں۔

۴۳	اَلزِّ نَا یُوْرِثُ الْفَقْرَ
زنا محتاجی پیدا کرتا ہے ۔

۴۴	لَایَدْ خُلُ الْجَنَّۃَ قَاطِعٌ
رشتہ تو ڑنے  والا جنت میں نہیں جائے گا۔

۴۵	لَاتَتَمَنَّوْالْمَوْتَ عَلَی الْمُصِیْبَۃِ
مصیبت پر موت کی تمنّا نہ کرو۔

۴۶	اَلْخَمْرُ جُمَّاعُ الْاِ ثْمِ
شراب ہر بُرائی کی جڑ ہے ۔ 

۴۷	وَالِدَاکَ جَنَّتُکَ اَوْ نَارُکَ
ماں باپ تمہارے لئے جنت ہیں یا جہنم۔

۴۸	اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُ مَّھَاتِ
ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ۔ 

۴۹	اَلْوَالِدُ اَوْسَطُ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ
باپ جنت کے دروازوں میں درمیان کا دروازہ ہے ۔ 
۵۰	اَلْخَالَۃُ بِمَنْزِ لَۃِ الْاُ مِّ
خالہ ماں کے قائم مقام ہے ۔ 

۵۱	عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ
قبر کا عذاب حق ہے ۔ 

۵۲	اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا
غیبت زنا سے بھی بری چیز ہے ۔

۵۳	سُوْرُالْمُؤمِنِ شِفَاءٌ
مومن کا جھوٹا شفا ہے ۔

۵۴	مَنْ لَّا یَرْحَمُ لَا یُرْحَمُ
جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔

۵۵	اَلْاِ سْلَامُ یَعْلُوْ اوَلَایُعْلٰی
اسلام غالب ہونے کے لئے آیا ہے مغلوب ہونے کے لئے نہیں۔ 

۵۶	لَایَبُوْلَنَّ اَحَدُ کُمْ قَائِمًا
تم میں سے کوئی کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرے ۔

۵۷	اِلْجِھَادُ مَاضِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَہِ
جہاد قیامت تک کے لئے چلتا رہے گا۔

۵۸	اَلصَّبْرُ ضِیَآءٌ
صبر اُجالا ہے ۔

۵۹	اَلْحَیَاءٌ مِّنَ الْاِ یْمَانِ وَالْاِیْمَان	فِی الْجَنَّۃِ
حیا، ایمان سے ہے اور ایمان والا جنت میں جائے گا۔ 

۶۰	اَلْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ مِنَ النَّار
بے حیائی اور فحش گوئی بُرائی کا حصہ ہے اور بُرائی والا دوزخ میں جائے گا۔

۶۱	تَنَظَّفُوْا فَاِنَّ الْاِ سْلَامَ نَظِیْفٌ
صاف ستھرے رہو کہ اسلام صاف ستھرا مذہب ہے ۔

۶۲	نَظِّفُوْا اَفْنَاءَ کُمْ
اپنا صحن صاف ستھرا رکھو۔

۶۳	مَنْ صَمَتَ نَجٰی
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی۔

۶۴	مَنْ ضَحِکْ ضُحِکَ
جو کسی پر ہنسے گا اس پر بھی ہنسا جائے گا۔

۶۵	اَلْمُؤ مِنُ لَا یَکْذِبُ
مسلمان جھوٹ نہیں بولتا۔

۶۶	اَلْحَیْنُ حَقٌّ
نظر کا لگنا حق ہے ۔

۶۷	اَلصِّرَاطُ حَقٌّ
پُل صراط سے گزرنا حق ہے ۔

۶۸	اَلسُّوَالُ ذُلٌّ
بھیک مانگنا بُری چیز ہے ۔

۶۹	یَدُالْعُلْیَا خَیْرٌ مِّنَ الْیَدِ الْسُّفْلٰی
اُوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ۔

۷۰	خَیْرُ الْغِنٰی غِنٰی النَّفْسِ
بہترین تونگری، دل کی تونگری ہے ۔ 

۷۱	جَدِّ دُوْااِیْمَانَکُمْ بِقَوْلِ لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ
اپنے ایمان کو لاالٰہ الااللہ کے ذکر سے تازہ کیا کرو 

۷۲	مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دَخَلَالْجَنَّۃَ
جس نے لاالٰہ الااللہ کہہ لیا وہ جنت میں داخل ہو گا۔

۷۳	حَاسِبُوْاقَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا
اس سے پہلے تمہارا حساب کتاب لیا جائے اپنا حساب کر لو۔

۷۴	لَا طَاعَۃَ لِمَخْلُوْ قٍ فِیْ مَعَصِیَۃِالْخَالِقِ
خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ 

۷۵	مَنْ تَوَ اضَعَ لِلّٰہِ فَقَدْ رَفَعَہُ اللّٰہ
جو اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ اسے بلندی عطا فرماتا ہے ۔ 

۷۶	کُلُّ ذِیْ نِعْمَۃٍ مَحْسُوْدٌ
ہرذی نعمت حسد کیا جاتا ہے ۔ 

۷۷	کَلِّمُوْ النَّاسَ عَلٰی قَدَرِ عُقُوْ لِھِمْ
لوگوں سے اُن کی عقلوں کے مطابق کلام کرو۔

۷۸	طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمِ
حلال روزی طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے ۔

۷۹	اَلْمُجَاھِدُ مَنْ جَھَدَ نَفْسَہٗ
مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرے ۔

۸۰	اِنَّ اللّٰہ لَطِیْفٌ یُّحِبُّ الْلَّطَافَۃَ
بے شک اللہ تعالیٰ لطیف ہے اور لطافت کو پسند فرماتا ہے ۔

۸۱	خَیْرٌ تَلَقَّاہُ وَشَرٌّ تَوَقَّاہُ
خیر کا سامنا کرو اور شر سے بچو۔

۸۲	لَا صَلوٰۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ وِبَعْدَ الصُّبْحِ
عصر اور صبح کی نماز کے بعد کوئی نفلی نماز نہ پڑھی جائے ۔

۸۳	لَایُصَامُ یَوْمَ الْاَ ضْحٰی وَیَوْمَ الْفِطْرِ
عید الاضحٰی اور عید الفطر کے روز روزہ نہ رکھا جائے ۔ 

۸۴	اَشْرَفُ الْحَدِیْثِ ذِکْرُ اللّٰہِ
تمام باتوں سے بہتر بات اللہ کا ذکر ہے ۔

۸۵	اَشْرَفُ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّھَدَآءِ
سب سے بہتر موت جام شہادت پینا ہے ۔

۸۶	شَرُّ الْعُمٰی عُمٰی الْقَلْبِ
بدترین اندھا پن، دل کا اندھا پن ہے ۔

۸۷	خَیْرُ الزَّادِ التَّقْوٰی
اصلی کار آمد تو شہ، تقویٰ ہے ۔ 

۸۸	رَأسُ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اللّٰہِ
دانائیوں کا سرتاج اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے ۔ 

۸۹	اَلنِّیَا حَۃُ مِنْ عَمَلِ الْجَاھِلِیَّۃِ
میت پر چیخنا چلانا جاہلیت کا عمل ہے ۔

۹۰	وَالْغُلُوْلُ مِنْ حَرِّ جَھَنَّمَ
خیانت دوزخ کی آگ ہے ۔ 

۹۱	وَالسُّکْرُ کَیٌّ مِنَ النَّارِ
شراب کا پینا دوزخ کی آگ سے داغے جانے کے مترادف ہے ۔ 

۹۲	سِبَابُ الْمُوْمِنِ فُسُوْقٌ وَقِتَالُہٗ کُفْرٌ
مومن کو گالی دینا فسق ہے اور اس کا قتل کرنا کفر ہے ۔ 

۹۳	وَمَنْ یَکْظِمِ الْغَیْظَ یَأ جُرُو ہُ اللّٰہُ
جو غصہ پی جائے گا اللہ اسے اس کا اجر دے گا۔

۹۴	وَمَنْ یَصْبِرْ عَلَی الرَّزِیَّہِ یُعُوِ ضُہُ  اللّٰہُ
جو مصیبت پر صبر کرے گا اللہ تعالیٰ اسے اس کا اجر دے گا۔ 

۹۵	وَمَنْ یَتَصَبَّرُ یُضْعِفِ اللّٰہُ لَہٗ
جو شخص مصنوعی صبر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف کو بڑھا دے گا۔ 

۹۶	مَنْ وَقَّرَ صَاحِبَ بِدْعَۃٍ فَقَدْاَعَانَ عَلٰی ھَدَمِ الْاِ سْلَامِ
جس نے کسی بد مذہب کی تعظیم و توقیر کی تو اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔

۹۷	اَھْلُ الْبِدْعِ کِلَابُ النَّارِ
بد مذہب دوزخ والوں کے کتے ہیں۔

۹۸	تَدَارُسُ الْعِلْمِ سَاعَۃً مِّنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِّنْ اِحْیَائِھَا
رات میں ایک گھڑی علم دین کا پڑھنا پڑھانا رات بھر کی عبادت سے بہتر ہے ۔

۹۹	فَقِیْہٌ وَاحِدٌ اَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنْ اَلْفِ عَابِدٍ
ایک فقیہ(یعنی عالم دین) شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے ۔

۱۰۰	اِنَّ الدُّ عَاءَ یَرُدُّ الْقَضَاءَ بَعْدَ مَا اُبْرِمَ
بیشک دعا قضائے مبرم(تقدیر) کو ٹال دیتی ہے ۔ 

۱۰۱	شَفَاعَتِیْ لِاَھْلِ الْکَبَائِرِ مِنْ اُمَّتِیْ
میری شفاعت ثابت ہے میری اُمت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ۔ 

۱۰۲	یَخْرُجُ قَوْمٌ مِّنْ اُمَّتِیْ مِنَ النَّارِلِشَفَاعَتِیْ یُسَمُّوْنَ الْجَھَنَّمِیِّیْنَ
میری اُمت کی ایک جماعت میری شفاعت کی بدولت نار دوزخ سے نکالی جائیگی جس کا نام جہنمی پڑا ہوا تھا۔

۱۰۳	اَلسِّوَاکُ مُطْھَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّ بِّ
مسواک منہ کو پاک کرنے والی اور پروردگار کو راضی کرنے والی چیز ہے ۔

۱۰۴	اِذَا اَتَیْتُمُ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُو الْقِبْلَۃَ وَلَا تَسْتَدْ بِرُوْھَا
جب تم پا خانہ (یا پیشاب) کے لئے جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ اس کی جانب پیٹھ کرو۔

۱۰۵	اَلْمُؤَذِّنُوْنَ اَطْوَلُ النَّاسِ اَعْنَاقًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
موذنوں کی گردنیں قیامت کے دن سب سے زیادہ بلند ہوں گی۔ 

۱۰۶	اَوْلَی النَّاسِ بِیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُ ھُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً
قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہو گا۔ جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہے ۔ 

۱۰۷	رَغِمَ اَنْفُ رَجْلٍ ذُ  کِرْتُ عِنْدَہٗ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ
اس شخص کی ناک خاک آلود ہ ہو جسکے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے ۔

۱۰۸	صَلَاۃَ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَلٰوۃَ الْنَذِّ یِسَبْعٍ وَّ عِشْرِیْنَ دَرَجَۃً
نماز با جماعت کا ثواب تنہا پڑھنے کے مقابلے میں ستائیس درجہ زیادہ ہے ۔

۱۰۹	اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلَی اللّٰہِ مَسَا جِدُ ھَا وَاَبْغَضُ الْبِلَادِاِلٰی اللّٰہِ اَسْوَ اقُھَا
اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام آبادیوں میں محبوب ترین جگہیں اس کی مسجدیں ہیں اور بدترین مقامات بازار ہیں۔ 

۱۱۰	مَااَنْزَلَ اللّٰہُ دَاءً اِلَّا اَنْزَلَ لَہٗ شِفَاءً
اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں پیدا کی ہے جس کے لئے شفا یعنی دوا نہ اُتاری ہو۔

۱۱۱	اِقْرَؤُ سَوْرَۃَ یٰسٓ عَلَی مَوْتَاکُمْ
اپنے مرنے والوں کے قریب سورۂ یٰسٓ  شریف پڑھو۔

۱۱۲	لَاتَسُبُّوْ الْاَ مْوَاتِ
مُردوں کو گالی نہ دو۔

۱۱۳	اُذْ کُرُوْامَحَاسِنَ مَوْتَاکُمْ وَکُفُّوْا عَنْ مَسَاوِیْھِمْ
اپنے مُردوں کی نیکیوں کا چرچا کرو اور اُن کی برائیوں سے چشم پوشی کرو۔ 

۱۱۴	اَلْقَتْلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ یُکَفِّرُ کُلُّ شَیْءٍ اِلَّا الدَّیْنِ
خدائے تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جانا قرض کے علاوہ ہرگناہ کو مٹا دیتا ہے ۔ 

۱۱۵	ٍلَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ حَبٌّ وَّلَابَخِیْلٌ وَّلَا مَنَّانٌ
مکار اور بخیل جنت میں داخل نہ ہوں گے اور نہ وہ شخص جو خیرات دے کر احسان جتائے ۔

۱۱۶	خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ  وَعَلَّمَہٗ
تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔

۱۱۷	مَنْ اَرَادَالْحَجَّ فَلْیُعَجِّل
جو شخص حج کا ارادہ کرے تو پھر اس کو جلد پورا کرے ۔

۱۱۸	اِنَّ عُمْرَۃَ فِیْ رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّۃً
رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ۔

۱۱۹	مَنْ حَجَّ فَزَارَقَبْرِیْ بَعْدَ وَفَاتِیْ کَانَ کَمَنْ زَارَنِیْ فِیْ حَیَاتِیْ
جس نے حج کیا اور میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو ایسا ہے جیسے میری حیات میں میری زیارت سے مشرف ہوا۔

۱۲۰	اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَجْسَادِ الْاَنْبِیَاءِ
خدائے تعالیٰ نے انبیائے کرام (علیہم السلام) کے جسموں کو زمین پر کھانا حرام کر دیا ہے ۔

۱۲۱	لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ جَسدٌ غُذِّیَبِالْحَرَامِ
جس بدن کو حرام غذا دی گئی وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

۱۲۲	اَلتَّاجِرُالصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاءِ
بہت سچے اور دیانت دار تاجر کا حشر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔

۱۲۳	لَایَزْنِیْ الزَّانِیْ حِیْنَ یَزْنِیْ وَھُوَ مُؤْ مِنٌ
زنا کرنے والاجس وقت زنا کرتا ہے (اس وقت) مومن نہیں رہتا( یعنی مومن کی صفات سے محروم ہو جاتا ہے )

۱۲۴	سَمُّوْابِاَسْمَاءِ الْاَنْبِیَاءِ
انبیائے کرام کے ناموں پر نام رکھو۔

۱۲۵	سَمُّوْ ابِاِسْمِیْ
میرے نام پر نام رکھو۔

۱۲۶	اِنَّ الشَّیْطَانَ یَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ اَنْ لَّا یَذْکُرَ اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ
جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لئے حلال سمجھتا ہے ۔

۱۲۷	اِذَااَکَلَ اَحَدُ کُمْ فَلْیَاکُلْ بِیَمِیْنِہٖ وَاِذَا شَرِبَ فَلْیَشْرَبْ بِیَمِیْنِہٖ
تم میں سے جب کوئی شخص کھانا چاہے تو سیدھے ہاتھ سے کھائے اور جب پینا چاہے تو سیدھے ہاتھ سے پئے ۔

۱۲۸	لَایَشْرَبَنَّ اَحَدٌ مِّنْکُمْ قَائِمًا فَمَنْ نَسِیْ فَلْیَسْقَقِی ءُ
کھڑے ہو کر ہرگز کوئی شخص نہ پئے اور جو بھول کر ایسا کر گزرے تو وہ قے کر دے ۔

۱۲۹	اِلْبَسُواالثِّیَابَ الْبِیْضُ فَاِنَّھَا اَطْھَرُ فَاَطْیَبُ
سفید کپڑے پہنا کرو اس لئے کہ وہ بہت پاکیزہ اور پسندیدہ ہے ۔

۱۳۰	اَلرُّؤْ یَاالصَّالِحَۃُ مِنَ اللّٰہِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّیْطَانِ
اچھا خواب خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے اور بُرا خواب شیطان کی جانب سے ہے ۔

۱۳۱	اَلْبَادِیٔ بِالسَّلَامِ بَرِیٌّ مِنَ الْکِبْرِ
سلام میں پہل کرنے والا غرور  و تکبر سے پاک ہے ۔ 

۱۳۲	تَصَافَحُوْایَذْھَبُ الْغِلَّ
مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ دور ہو گا۔

۱۳۳	اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ  مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ
کامل مسلمان وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان امان میں رہیں۔ 

۱۳۴	حَقٌّ کَبِیْرِ الْاِخْوَۃِ عَلٰی صَغِیْرِ ھِمْ حَقٌّ الْوَالِدِ عَلٰی وَلَدِہٖ
بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسا کہ باپ کا حق بیٹے پر۔

۱۳۵	لَیْسَ الْمُؤْ مِنْ بِالَّذِیْ یَشْبَعُ وَجَارُہٗ جَائِعٌ اِلٰی جَنْبِہٖ
وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کھائے اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے ۔

۱۳۶	لَعَنَ اللّٰہُ السَّارِقَ
چور پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔ 

۱۳۷	لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَاقٌّ وَلآقِمَّارٌ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ
والدین کی نافرمانی کرنے والا، جوا کھیلنے والا، احسان جتانے والا اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہ ہو گا۔

۱۳۸	لَایَدْخُلْ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ
چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔

۱۳۹	اِیَّاکُمْ وَالْحَسَدَ فَاِنَّ الْحَسَدَ یَاْکُلُ الْحَسَنَاتِ کَمَاتَاکُلُ النَّارُ الْحَطَبَ
حسد سے اپنے آپ کو بچاؤ اس لئے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔ 

۱۴۰	اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ اِلٰی اللّٰہِ تَعَالٰی اَلْحُبُّ فِی اللّٰہِ وَالْبُغْضُ فِی اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل اللہ ہی کے لئے کسی سے محبت کرنا اور اللہ ہی کے لئے کسی سے بیزار رہنا ہے ۔ 

۱۴۱	اِنَّ الْغَضَبَ لِیُفْسِدُ الْاِیْمَانَ  کَمَایُفْسِدُ الصَّبُرُ الْعَسَلَ
غصہ ایمان کو ایسا برباد کرتا ہے جس طرح ایلوا (بھیلاوا) شہد کو خراب کر دیتا ہے ۔

۱۴۲	اَلظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ
ظلم(قیامت کے دن) تاریکیوں کا سبب ہو گا۔

۱۴۳	حُبُّ الدُّنْیَا رَأَسُ کُلِّ خَطِیْئَۃٍ
دنیا کی محبت ہر بُرائی کی جڑ ہے ۔

۱۴۴	اَلدُّنْیَا سِجْنَ الْمُؤمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِر
دنیا مومن کا قید خانہ ہے اور کافر کی جنت ہے ۔

۱۴۵	لَاتَدْ خُلُ الْمَلَائِکَۃُ بَیْتًا فِیْہِ  کَلْبٌ وَلَا صُوْرَۃٌ
جس گھر میں کتّا یا تصویریں ہوں اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ۔

۱۴۶	اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللّٰہ الْمُصَوِّرُوْنَ
خدائے تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائیگا جو جاندار کی تصویریں بناتے ہیں۔ 

۱۴۷	اَلْاَ نَاۃُ مِنَ اللّٰہِ وَالْعَجَلَۃُ مِنَ الشَّیْطَانِ
کاموں میں جلد بازی نہ کرنا اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور جلد بازی کرنا شیطان کی طرف سے ہے ۔ 

۱۴۸	مَنْ تَوَکَّلَ عَلیَ اللّٰہِ کَفَاہُ
جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرے (اپنے تمام کام اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے ) تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے ۔ 

۱۴۹	اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ
اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور مہربانی کو پسند فرماتا ہے ۔

۱۵۰	مَنْ یُّحْرَمُ الرِّفْقَ یُحْرَمُ الْخَیْرَ
جو شخص نرمی سے محروم کیا جاتا ہے وہ (دوسرے لفظوں میں ) بھلائی سے محروم کیا جاتا ہے ۔

۱۵۱	اَکْمَلُ الْمُؤ مَنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ  خُلُقًا
مسلمانوں میں کامل الایمان وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔ 

۱۵۲	لَاتَکْثِرِ الضِّحْکَ فَاِنَّ کَثْرَۃَ الضِّحْکِ تُمِیْتُ الْقَلْبَ
زیادہ نہ ہنسو اس لئے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے ۔ 

۱۵۳	خَمْسٌ تَجِبُ لِلْمُسْلِمِ عَلٰی اَخِیْہِ  رَدَّالسَّلَامِ وَتَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ  وَاِجَابَۃُ اَلدَّ عْوَۃِ وَعِیَادَۃُالْمَرِیْضِ وَاِتِّبَاعُ الْجَنَائِزْ
پانچ چیزیں ایک مسلمان کے لیے اس کے بھائی پر واجب ہیں۔ اپنے بھائی کے سلام کا جواب دینا۔ چھینک کا جواب دینا۔ دعوت قبول کرنا۔ مریض کی عیادت کرنا۔ جنازوں کے ساتھ جانا۔ 

۱۵۴	مَنْ اَتٰی غَرَّ افًا فَسْأَ لَہٗ عَنْ شَیْءٍ لَمْ تُقْبَلْ لَہٗ صَلٰوۃُ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً
جس شخص نے کسی کا ہن کے پاس جا کر کوئی بات پوچھی اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہ ہوں گی۔ 
٭٭٭





آسان دعائیں 

دعا کی اہمیت و فضیلت         

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے فرمایا ہے کہ وہ دعائیں مانگا کریں وہ ضرور انہیں قبول فرمائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ 
وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْ عُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اور اللہ سے دعائیں مانگو وہ تمہاری دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔ اس آیت مبارکہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے بندوں کو دعا مانگنے کی تاکید فرمائی ہے اور اسے قبول کرنا اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے ۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ نبی پاکﷺ نے دعا سے متعلق فرمایا ’’الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ‘‘ دعا عبادت کا مغز ہے ۔ 
علاوہ ازیں احادیث مبارکہ میں دعا کی بڑی اہمیت و فضیلت بیان فرمائی گئی ہے جن میں یہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ( مشکوٰۃ) دعا تقدیر کو پلٹ دیا کرتی ہے ( مشکوٰۃ) اور یہ بھی فرمایا کہ جو اللہ سے دعا نہیں مانگتا اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہوتا ہے ( حصن حصین) لہٰذا ہمیں دعا مانگنے میں کسی طرح کی سستی و غفلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ دعاؤں کی برکتوں سے اپنی بگڑی قسمت جگمگانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ 
اور خاص طور پر ہمیں ان دعاؤں کا وِرد کرنا چاہیے جو حضور سے ثابت ہیں یا قرآن کریم میں ان کا ذکر ہو۔ اس سے انشاء اللہ تعالیٰ دعا جلد قبول ہو گی۔ 

دعائیں قبول ہونے کے اوقات           

(۱)لیلۃ القدر (رمضان المبارک کی ستائیسویں رات)، (۲)یوم عرفہ ( ذوالحجّہ کی نویں تاریخ)، (۳)رمضان المبارک ( پورا مہینہ)، (۴)شب برأت(پندرہویں شعبان کی رات)، (۵)جمعہ کی رات (خاص طور پر امام کے منبر پر بیٹھنے سے خطبہ سے فارغ ہونے تک)، (۶)جمعہ کے دن عصر سے مغرب کے درمیان کا وقت، (۷)رات کا پہلا تہائی یا درمیانی حصہ۔ (۸)رات کا نصف آخر۔ (۹)وقت سحر۔ (۱۰)افطار کے وقت۔ (۱۱)فرض نماز کے بعد۔ (۱۲)زمزم پینے کے وقت۔ (۱۳)قرآن مجید کی تلاوت ختم کرنے کے بعد دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ 

جن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں           

(۱)مجبور آدمی (۲)مظلوم اگر چہ گنہگار یا کافر ہو۔ (۳)باپ کی دعا اولاد کے حق میں۔ (۴)انصاف کرنے والے حکمراں کی دعا۔ (۵)نیک آدمی کی دعا۔ (۶)نیک اولاد کی دعا ماں باپ کے حق میں۔ (۷)مسافر کی دعا۔ (۸)مسلمان کی دعا اس کے مسلمان بھائی کے حق میں۔ (۹)جب تک آدمی ظلم یا رشتہ کاٹنے کی دعا نہ کرے یا یہ نہ کہے ’’میں نے دعا مانگی مگر قبول نہ ہوئی‘‘ ( اس وقت تک دعا قبول ہوتی ہے )

وہ مقامات جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں            


(۱)نبی پاکﷺ کے روضہ مبارک اور اس کے گرد۔ (۲)طواف کرنے کی جگہ میں۔ (۳)ملتزم کے پاس۔ (۴)میزاب رحمت کے نیچے ۔ (۵)بیت اللہ شریف کے اندر۔ (۶)آب زمزم کے پاس۔ (۷)صفا و مروہ پہاڑی پر۔ (۸)سعی کرنے کی جگہ (یعنی صفا و مروہ کے درمیان جہاں سات چکر لگائے جاتے ہیں۔ (۹)مقام ابراہیم کے پاس (مقام ابراہیم دراصل وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی دیواریں اور عمارت بنائی قرآن شریف میں اس کا ذکر موجود ہے اور وہاں خاص طور پر نماز پڑھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ (۱۰)میدان عرفات میں (۱۱)مزدلفہ میں۔ (۱۲)منیٰ میں۔ (۱۳)تینوں جمروں کے پاس۔ (یہ تین ٹیلے ہیں جہاں حج کے درمیان کنکری ماری جاتی ہے )۔ (۱۴)اولیائے کرام کے مزارات کے پاس۔ (۱۵) مسجد میں۔ 
نوٹ  :  ان میں اکثر وہ جگہیں ہیں جہاں عام طور پر لوگ نہیں جا پاتے لہٰذا جانے والوں سے اپنے حق میں دعائیں کرانی چاہیے ۔ 

دعا کے آداب     

آداب دعا میں سے بعض ارکان کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے اور بعض سے بچنے کو کہا گیا ہے ۔ اور وہ آداب یہ ہیں : (۱) کھانے پینے لباس اور کاروبار میں حرام سے بچنا۔ (۲)اللہ تعالیٰ کا مخلص بندہ ہونا۔ (۳)دعا کرنے سے پہلے نیک کام کرنا اور سختی کے وقت اسے یاد کر کے دعا مانگنا۔ (۴)پاک و صاف حالت میں ہونا۔ (۵)با وضو ہونا۔ (۶)قبلہ رخ ہونا۔ (۷)دو زانو ہو کر بیٹھنا۔(۸)دعا کے اول و آخر اللہ کی تعریف بیان کرنا۔ (۹)دعا کی ابتداء و انتہا میں حضور پر درود بھیجنا۔ (۱۰) ہاتھوں کو پھیلا کر رکھنا، ہاتھوں کو اٹھا کر مونڈھے کے برابر اور کھول کر رکھنا۔ (۱۱) ادب و احترام سے دعا مانگنا عاجزی اختیار کرنا، گڑگڑا کر دعا مانگنا۔ (۱۲) دعا مانگتے وقت آسمان کی طرف نہ دیکھنا دعا مانگنے میں بہ تکلف خوش الحانی نہ کرنا اور ساتھ ہی بناوٹی انداز اختیار کرنے سے بچنا۔ (۱۳)دعا کے وقت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انبیاء کرام اور اولیاء عظام کا وسیلہ پیش کرنا۔ (۱۴)آواز پست رکھنا اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا۔ (۱۵)نبی پاکﷺ کی بتائی ہوئی صحیح دعائیں اختیار کرنا کیونکہ آپﷺ نے کوئی دعاء سکھانے سے چھوڑا نہیں۔ (۱۶)پہلے اپنے لئے دعا مانگے پھر ماں باپ، بھائی بہن اور باقی مسلمانوں کے لئے دعا مانگے ۔ (۱۷)صرف اپنے ہی لئے دعا نہ مانگے بلکہ دوسروں کے لئے بھی دعا مانگے ۔ (۱۸)پختہ یقین سے دعا مانگنا چاہئے ۔ (۱۹)دل کی گہرائی سے دعا مانگنا دل کو حاضر رکھنا اور قبولیت کی امید رکھنا بار بار دعا مانگنا۔ (۲۰) دعا میں حد سے نہ بڑھنا مثلاًکسی ناممکن چیز کے حاصل ہونے کے لئے دعا کرنا۔ (۲۱)اللہ کی رحمت میں تنگی نہیں کرنی چاہئے یعنی یہ نہ کہے ’’مجھے دے اور کسی دوسرے کو نہ دے ۔ ‘‘ (۲۲)دعا مانگنے اور سننے والوں کا آمین کہنا۔ (۲۳)دعا سے فارغ ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا۔ (۲۴)قبولیت میں جلدی نہ کرنا یعنی یہ کہ اس طرح نہ کہے کہ دعا قبول ہی نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ۔ 
٭٭٭




قرآنی دعائیں 

      رحمت و مغفرت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں        
رَبَّنَاظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَاوَتَرْ حَمْنَا  لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ  (الاعراف)

     دعا کی قبولیت کے لئے یہ پڑھیں      
رَبَّنَاتَقَبَّلْ مِنَّااِنَّکَ اَنْتَ الْسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ   (البقرہ)

نماز کی توفیق ملنے نیز اپنی اور والدین اور دیگر مؤمنین کی مغفرت کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَاوَتَقَبَّلْ دُعَآءَ رَبَّنَااغْفِرْلِیْ وِلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابراہیم)

      فسادیوں پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں       
رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ  (العنکبوت)

گناہوں سے توبہ کرنے لئے یہ دعا پڑھیں 
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ (الانبیاء)

صبر اور ثابت قدمی کی توفیق ملنے اور دشمنان دین پر کامیابی کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبَّنَااَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًاوَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا  وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ (البقرہ)

دنیا و آخرت میں کامیابی اور عذاب جہنم سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبَّنَآ اَتِنَافِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِیْ اٰلْا خِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرہ)

گمراہی سے بچنے اور اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبَّنَالَا تُزِ  غْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْھَدَیْتَنَا وَھَبْ  لَنَامِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَالْوَھَّاب    (آل عمران)

گناہوں سے معافی چاہنے اور کفّار کے مقابلے میں اللہ کی نصرت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبَّنَااغْفِرْ لَنَاذُنُوْبَنَاوَاِسْرَافَنَافِیْ اَمْرِنَاوَ  ثَبِّتْ اَقْدَامَنَاوَانْصُرْنَاعَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ   (آل عمران)

اللہ کی رحمتیں اور اس کی بخششیں حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَاوَاغْفِرْلَنَآاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ  (التحریم)

صبح کی دعا
یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ  شَانِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ (حصن حصین)
شام کی دعا
اَمْسَیْنَاوَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ (حصن حصین)

ایمان پر ثابت قدمی کے لئے یہ دعا پڑھیں 
یَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ  (مشکوٰۃ)

اللہ کا فرمانبردار بننے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
یَامُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاَ عتِکَ   (مشکوٰۃ)

فقر و فاقہ اور عذاب قبر سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ

اللہ کی پناہ چاہنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَلْمٍ لَّاَ یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَّا  یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍلَّا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا یُسْمَعُ

بھلائی کی توفیق ملنے اور برائی سے  بچنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْکَ الْمَنْکَرَاتِ  وَحُبَّ الْمَسَاکِیْنِ وَاَنْ تَغْفِرَلِیْ وَتَرْ  حَمَنِیْ وَاِذَااَرَدْتَ  بِقَوْمِ فِتْنَۃً فَتَوَ فَّنِیْ غَیْرَ مَفْتُوْنٍ فِیْہِ

مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے درود پھر یہ پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

مسجد سے نکلتے وقت پہلے درود پھر یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

سوتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا  (بخاری شریف)

بیدار ہو کر یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَابَعْدَ مَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ

کھانا کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھیں 
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّحِیْم یا یہ  بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (مشکوٰۃ)

کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمُدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَاوَجَعَلَنَا مِنَ الْمَسْلِمِیْنَ (حصن حصین)

اگر دعا پڑھنا بھول جائیں تو درمیان میں یہ پڑھیں 
 بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَاَخِرَہٗ

بیت الخلاء جانے سے پہلے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ  (بخاری شریف)

بیت الخلاء  سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْ ھَبَ عَنِّی الْاَ ذٰی وَعَافَانِیْ  (حصن حصین)

کپڑاپہنتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ  وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ(حصن حصین)

کپڑا اتارتے وقت یہ دعا پڑھیں 
 بِسْمِ اللّٰہ 

اس کی برکت سے ا س کے اور جنوں کی آنکھوں کے درمیان حجاب پڑ جائے گا۔ بری نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھیں 
بِاسْمِکَ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ حَرَّ ھَاوَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا   (حصن حصین)

بخار آئے تو یہ دعا پڑھیں 
 بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ نَعُوْذُبِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ  کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ  (حصن حصین)

جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو یہ دعا پڑھیں 
اَعُوْذُبِعِزَّ ۃِاللّٰہِ وَقُدْ رَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَااَجِدُ

وضو کرنے کے بعد کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتْطَھِّرِیْنَ(حصن حصین)
(اس دعا سے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر دوسرا کلمہ پڑھیں )

وضو کے درمیان یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنبِیْ وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِیْ وَبَارِقْ لِیْ فِیْ رِزْ قِیْ (نسائی)

چھینک آنے پر یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ  

گر دو پیش جو سنیں وہ یہ پڑھیں 
یَرْحَمُکَ اللّٰہُ  

اس کے جواب میں چھینکنے والا یہ دعا پڑھے 
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ

آئینہ دیکھتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَاَ حْسِنْ خُلُقِی وَحَرِّمْ وَجْھِیْ عَلَی النَّارِ

سرمہ لگاتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصْرِ

کسی کو رخصت کرتے وقت یہ پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اَطْوِلَہٗ الْیُعْدَ وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ  (مشکوٰۃ)

کسی سواری پر سوار ہوں تو یہ دعا پڑھیں 
سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھٰذَ اوَمَاکُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

کشتی یا پانی کی جہاز پہ سوار ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں 
 بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرِے ھَا وَ مُرْ سٰھَااِنَّ رِبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ

سفر پہ جاتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اَحُوْلُ وَبِکَ اسِیْرُ(حصن حصین)

سفر سے واپسی پر یہ دعا پڑھیں 
آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ(مشکوٰۃ)

قرض سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَا لِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ               ( مشکوٰۃ)

کسی چیز میں برکت کے لئے یہ دعا کریں 
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ  (حصن حصین)

مسلمان بھائی کی خوشی میں یہ پڑھیں 
اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ  (حصن حصین)

ننانوے بیماریوں کا علاج
لَاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ  (حصن حصین)
ننانوے بیماریوں کی دوا ہے جن میں سے سب سے ادنیٰ بیماری ’’غم ‘‘ہے ۔

ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ: جو شخص استغفار کو اختیار کرے اللہ تعالیٰ اس کے لئے تنگی سے نکلنے کو راستہ بنا دیتا ہے اور ایسی جگہ سے رزق مہیا فرماتا ہے جس تک کسی کا وہم و گمان نہیں پہنچ سکتا۔
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا بْتَلَاکَ بِہٖ  وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرِمِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلَا (مشکوٰۃ)
(بخار، آشوبِ چشم اور زکام میں مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دعا نہ پڑھی جائے )

کسی سے ڈر ہو تو یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شِئْتَ  (حصن حصین)

لاعلاج معاملے کا علاج
حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ  (حصن حصین)

اعمال میں وسوسہ آنے پر، کتے یا گدھے کی آواز سننے پر، غصہ آنے اور نیا چاند دیکھنے پر یہ پڑھیں 
اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الْشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  (مشکوٰۃ)

وسوسہ کو دل سے دور کرنے کی دعا
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ  (حصن حصین)

بیمار کی عیادت کے وقت یہ دعا پڑھیں 
لَابَاسَ طُھُوْرٌاِنْشَآءَ اللّٰہُ اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ      (حصن حصین)

تکلیف کے وقت یا کسی کے وصال کی خبرسن کر پڑھیں 
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ (حصن حصین)

میت کو قبر میں رکھتے وقت یہ دعا پڑھیں 
 بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ للّٰہِ   (حصن حصین)

قبر میں سرہانے کی جانب سے تین مرتبہ مٹی ڈالیں 
پہلی مرتبہ  مِنْھَا خَلَقْنَا کُمْ  دوسری مرتبہ  وَفِیْھَانُعِیْدُکَمْ
تیسری مرتبہ  وَمِنْھَا نُخْرِ جُکُمْ تَارَۃً اُخْریٰ  پڑھ کر مٹی ڈالیں 

مرنے والے کی زبان نزع کے وقت کھلی ہو تو اسے یہ دعا پڑھنی چاہئے 
اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَالْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَ عْلٰی   (حصن حصین)
مرنے والے کے گرد جو لوگ جمع ہوں انہیں چاہئے کہ خود کلمہ کا ورد کریں تا کہ مرنے والا کلمہ پڑھ لے اسے کلمہ کی تلقین نہ کریں کہ ایسا نہ ہو کہ وہ کلمہ پڑھنے سے انکار کر دے ۔

دشمن کا خوف ہو تو یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِ ھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ  (مشکوٰۃ)

قبرستان جائیں تو یہ دعا پڑھیں 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَاوَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَ ثْرِ (حصن حصین)

کسی کو نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھیں 
بِاسْمِکَ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ حَرَّھَاوَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا

سستی سے نجات اور حصول قوت کے لئے یہ پڑھیں 
سونے سے پہلے ۳۳مرتبہ    سُبْحَانَ اللّٰہِ     ۳۳مرتبہ  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۴مرتبہ  اَللّٰہُ اَکْبَرُ  (مشکوٰۃ)

پسندیدہ چیز نظر آئے تو یہ پڑھیں 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الْصَّالِحَاتُ

ناپسندیدہ چیز نظر آئے تو یہ دعا پڑھیں 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ (حصن حصین)

غم کے دور ہونے کے لئے یہ پڑھیں 
رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ الْسَّمٰوٰاتِ  وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ  (مشکوٰۃ)

ہر برائی سے نجات کا مجرب عمل

اگر دشمن کا خوف ہو تو سورہ قریش کی تلاوت ہر برائی سے امان ہے 
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ اٖلٰفِھِمْ رِحْلَۃَ الْشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ  فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ ھٰذَا الْبَیْتِ الَّذِیْ اَطْعَمَھُمْ  مِنْ جُوْعِ وَّ اٰمَنَھُمْ مِنْ خَوْفٍ

دولہا کے لئے دعا اور مبارک بادی کے لئے 
بَارَکَ اللّٰہُ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَافِیْ خَیْرِ   (مشکوٰۃ)

میزبان(ضیافت کرنے والوں ) کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَارَزَقْتَھُمْ فَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ  (مشکوٰۃ)

دودھ پیتے وقت یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰہُمَّ بِارِکْ لَنَافِیْہِ وَزِدْنَامِنْہُ

بارش نہ ہو تو یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا  (حصن حصین)

اذان کے وقت کیا پڑھیں ؟
جو کلمات اذان میں مؤذن پکارتا ہے آپ اسے دہرائیں البتہ  حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ      اور  حَیَّ عَلَی الْصَّلٰوۃِ    سن کر  لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ   پڑھیں۔ اذان ختم ہونے کے بعد پہلے درود پڑھیں پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًامَّحْمَوْدَ نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ اِنَّکَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَادَ

نیند نہ لگنے پر یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَٔاتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیُّ قَیُّوْمٌ لَاتَاخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ اَھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ(حصن حصین)

نیند میں ڈر جائیں تو آنکھیں کھلنے پریہ پڑھیں 
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشِرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ  ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ  (مشکوٰۃ)

ماں باپ اور دیگر مومنین کے لئے یہ دعا کریں 
رَبَّنَااغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمَ الْحِسَابُ

کسی کے مال و اولاد میں برکت کے لئے یہ دعا پڑھیں 
بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اَھْلِکَ وَمَالِکَ  (حصن حصین)

اللہ کے ذکر اس کا شکر اور اس کی عبادت کی توفیق ملنے کے لئے یہ پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکْ  (مشکوٰۃ)

بری عادتوں اور سخت دلی وغیرہ سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ ا ِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَسُوءِ الْاَخْلَاقِ (مشکوٰۃ)

اللہ تعالیٰ سے معافی چاہنے کے لئے یہ پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا  (حصن حصین)

نفع بخش علم، عمل صالح اور رزق حلال ملنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمَا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا  (مشکوٰۃ)

اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں 
رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍنَبِیًاوَّ بِالْقُرْآنِ حُکْمًاوَّ اِمَامًا

توبہ کرنے کے وقت یہ پڑھیں 
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَتُوْبُ اِلَیْکَ مِنْھَالَااَرْجِعُ اِلَیْھَا اَبَدَا اَللّٰھُمَّ مَغْفِرَ تُکَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَرَحْمَتُکَ اَرْجیٰ عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ  (حصن حصین)

زبان پر ہلکے مگر میزان پر بھاری دو عظیم کلمے 
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم (بخاری شریف)


پنچ گانہ نمازوں کے بعد کے مخصوص وظائف
      حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص فرض نمازوں کے بعد سو مرتبہ  سُبْحَانَ اللّٰہ، اللّٰہ اَکْبَرْ    سو مرتبہ   لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ۱۰۰ مرتبہ   اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ    پڑھے ۔ اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ اگر چہ اس کے گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اور دوسری حدیثوں میں یہ فضیلت ۳۳ مرتبہ    سُبْحَانَ اللّٰہ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، اللّٰہ اَکْبَرْ اور ایک مرتبہ  لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌپڑھنے کی بھی آئی ہے ۔  (حصن حصین)
٭٭٭




بعض قرآنی سورتوں کی فضیلت اور فوائد

سورہ فاتحہ کی فضیلت  :  نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : سورہ فاتحہ ہر مرض(بیماری) کے لیے شفا ہے ( کنزالعمال) اور فرمایا: جس نے گھر میں سورۂ فاتحہ اور آیۃ الکرسی پڑھ لی تو اس دن اس کے گھر والوں کو کسی جن یا کسی انسان کی نظر نہیں لگے گی۔ 

آیۃ الکرسی کی فضیلت   :  نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیتوں کی سردارآیۃ الکرسی ہے (مستدرک) جو شخص فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا تو دوسری نماز تک اللہ کی حفاظت اور ذمہ میں رہے گا۔(حصن حصین)

سورہ یٰسٓ کی فضیلت  :  نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص سورہ یٰسٓ پڑھے گا اس کے لیے اس سورہ کو پڑھنے کے عوض دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھا جائے گا۔(ترمذی) یہ بھی فرمایا: جو سورہ یٰسٓ پڑھے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی تم اس کو اپنے مُردوں کے پاس پڑھا کرو۔(ترغیب) 

سورہ واقعہ کی فضیلت  :  نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: سورہ واقعہ بے نیاز کر دینے والی سورہ ہے اس لیے تم اسے خود بھی پڑھو اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دو(در منثور) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :جو ہر را ت سورہ واقعہ پڑھے گا وہ کبھی بھی فاقہ کا شکار نہ ہو گا۔(اذکار امام نووی) 

سورہ فلق و ناس کی فضیلت  :  ان دونوں سورتوں کو معوذتین بھی کہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کرو۔ یعنی  قل  اعوذ برب الفلق  اور   قل ا    عوذ برب      الناس  اور  قل ھواللّٰہ احد  ( در منثور)  
٭٭٭

تشکر: مصنف جنہوں نے اس کی فائل فراہم کی
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
