القلم ریسرچ لائبریری کی پیشکش
www.alqlmlibrary.org /library
القول المعتبر فی الامام المنتظر
مؤلف ڈاکٹر محمد طاہر القادری
رتیب : پروفیسر محمد نواز ظفر (ڈین فیکلٹی آف شریعہ، دی منہاج یونیورسٹی)
تحقیق و تخریج : محمد علی قادری، محمد تاج الدین کالامی (منہاجینز)
زیر اِہتمام : فرید ملت (رح) ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ www.research.com.pk
کمپوزنگ : محمد یامین، حامد سمیع
منہاجُ القرآن پبلیکیشنز
365۔ ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور، فون: 5168514، +92 42 111-140-140 یوسف مارکیٹ، غزنی سٹریٹ، اردو بازار، لاہور، فون: 7237695
مقدمہ
آج 18 ذی الحج ہے، جس دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حجۃ الوداع سے مدینہ طیّبہ واپسی کے دوران غدیرِ خُم کے مقام پر قیام فرمایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہجوم میں سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کا ہاتھ اُٹھا کر اعلان فرمایا :
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاهُ.
’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
یہ اعلانِ ولایتِ علی رضی اللہ عنہ تھا، جس کا اطلاق قیامت تک جملہ اہلِ ایمان پر ہوتا ہے اور جس سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو ولایتِ علی رضی اللہ عنہ کا منکر ہے وہ ولایتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا منکر ہے۔ اِس عاجز نے محسوس کیا کہ اس مسئلہ پر بعض لوگ بوجہِ جہالت متردّد رہتے ہیں اور بعض لوگ بوجہِ عناد و تعصّب۔ سو یہ تردّد اور انکار اُمّت میں تفرقہ و انتشار میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ اندریں حالات میں نے ضروری سمجھا کہ مسئلۂ وِلایت و اِمامت پر دو رِسالے تالیف کروں : ایک بعنوان ’السَّیفُ الجَلِی عَلٰی مُنکِرِ وِلایۃِ عَلیّ رضی اللہ عنہ‘ اور دوسرا بعنوان ’القولُ المُعتَبَر فِی الامام المُنتَظَر‘۔ پہلے رسالہ کے ذریعے فاتحِ ولایت حضرت امام علی علیہ السلام کے مقام کو واضح کروں اور دوسرے کے ذریعے خاتمِ ولایت حضرت امام مہدی علیہ السلام کا بیان کروں تاکہ جملہ شبہات کا اِزالہ ہو اور یہ حقیقت خواص و عوام سب تک پہنچ سکے کہ ولایتِ علی علیہ السلام اور ولایتِ مہدی علیہ السلام اہلِ سنت و جماعت کی معتبر کتبِ حدیث میں روایاتِ متواترہ سے ثابت ہے۔ میں نے پہلے رسالہ میں حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اکیاون (51) روایات پوری تحقیق و تخریج کے ساتھ درج کی ہیں۔ اِس عدد کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اِمسال اپنی عمر کے 51 برس مکمل کئے ہیں، اس لئے حصولِ برکت اور اِکتساب خیر کے لئے عاجزانہ طور پر عددی نسبت کا وسیلہ اختیار کیا ہے تاکہ بارگاہِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں اِس حقیر کا نذرانہ شرفِ قبولیت پا سکے۔ (آمین)
اَب اِس مقدّمہ میں یہ نکتہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذاتِ مقدّسہ سے تین طرح کی وراثتیں جاری ہوئیں :
• خلافتِ باطنی کی روحانی وراثت
• خلافتِ ظاہری کی سیاسی وراثت
• خلافتِ دینی کی عمومی وراثت
• خلافتِ باطنی کی روحانی وراثت اہلِ بیتِ اطہار کے نفوس طیّبہ کو عطا ہوئی۔
• خلافتِ ظاہری کی سیاسی وراثت خلفاء راشدین کی ذوات مقدّسہ کو عطا ہوئی۔
• خلافتِ دینی کی عمومی وراثت بقیہ صحابہ و تابعین کو عطا ہوئی۔
خلافتِ باطنی نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے نہ صرف دینِ اسلام کے روحانی کمالات اور باطنی فیوضات کی حفاظت ہوئی بلکہ اس سے اُمّت میں ولایت و قطبیت اور مُصلحیت و مجدّدیت کے چشمے پھوٹے اور اُمّت اِسی واسطے سے روحانیتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے فیضیاب ہوئی۔ خلافتِ ظاہری نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے غلبۂ دین حق اور نفاذِ اسلام کی عملی صورت وجود میں آئی اور دینِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تمکّن اور زمینی اقتدار کا سلسلہ قائم ہوا۔ اِسی واسطے سے تاریخِ اِسلام میں مختلف ریاستیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نظامِ عالم کے طور پر دُنیا میں عملاً متعارف ہوئی۔
خلافتِ عمومی نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے اُمّت میں تعلیماتِ اسلام کا فروغ اور اعمالِ صالحہ کا تحقّق وجود میں آیا۔ اِس واسطے سے افرادِ اُمّت میں نہ صرف علم و تقویٰ کی حفاظت ہوئی بلکہ اخلاقِ اِسلامی کی عمومی ترویج و اشاعت جاری رہی، گویا :
پہلی قسم : خلافتِ ولایت قرار پائی
دوسری قسم : خلافتِ سلطنت قرار پائی
تیسری قسم : خلافتِ ہدایت قرار پائی
اس تقسیمِ وراثتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مضمون کو شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اِن الفاظ کے ساتھ بیان فرمایا ہے :
پس وراث آنحضرت هم بسه قسم منقسم اند فوراثه الذین أخذوا الحکمة والعصمة والقطبیة الباطینة، هم أهل بیته و خاصته و وراثه الذین أخذوا الحفظ و التلقین و القطبیة الظاهرة الإرشادیة، هم أصحابه الکبار کالخلفاء الأربعة و سائر العشرة، و وراثه الذین أخذوا العنایات الجزئیة و التقوی و العلم، هم أصحابه الذین لحقوا بإحسان کأنس و أبی هریرة و غیرهم من المتأخرین، فهذه ثلاثة مراتب متفرعة من کمال خاتم الرسل صلی الله علیه و آله و سلم.
(شاه ولی الله محدث دهلوی، التفهیمات الالهٰیه، 2 : 8)
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وراثت کے حاملین تین طرح کے ہیں : ایک وہ جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حکمت و عصمت اور قطبیتِ باطنی کا فیض حاصل کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہل بیت اور خواص ہیں۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حفظ و تلقین اور رشد و ہدایت سے متصف قطبیت ظاہری کا فیض حاصل کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کبار صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جیسے خلفائے اربعہ اور عشرہ مبشرہ ہیں۔ تیسرا طبقہ وہ ہے جنہوں نے انفرادی عنایات اور علم و تقویٰ کا فیض حاصل کیا، یہ وہ اصحاب ہیں جو احسان کے وصف سے متصف ہوئے، جیسے حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر متاخرین۔ یہ تینوں مدارج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کمال ختمِ رسالت سے جاری ہوئے۔‘‘
واضح رہے کہ یہ تقسیم غلبۂ حال اور خصوصی امتیاز کی نشاندہی کے لئے ہے، ورنہ ہر سہ اقسام میں سے کوئی بھی دوسری قسم کے خواص و کمالات سے کلیتاً خالی نہیں ہے، اُن میں سے ہر ایک کو دوسری قسم کے ساتھ کوئی نہ کوئی نسبت یا اشتراک حاصل ہے :
• سلطنت میں سیدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلیفہ بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔
• ولایت میں سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلیفہ بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔
• ہدایت میں جملہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلفاء بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ختمِ نبوت کے بعد فیضانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دائمی تسلسل کے لئے تین مستقل مطالع قائم ہو گئے :
• ایک مطلع سیاسی وراثت کے لئے
• دوسرا مطلع روحانی وراثت کے لئے
• تیسرا مطلع علمی و عملی وراثت کے لئے
• حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیاسی وراثت، خلافتِ راشدہ کے نام سے موسوم ہوئی۔
• حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روحانی وراثت، ولایت و امامت کے نام سے موسوم ہوئی۔
• حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی علمی و عملی وراثت، ہدایت و دیانت کے نام سے موسوم ہوئی۔
لہٰذا سیاسی وراثت کے فردِ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہوئے، روحانی وراثت کے فردِ اوّل حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہوئے اور علمی و عملی وراثت کے اوّلیں حاملین جملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہوئے۔ سو یہ سب وارثین و حاملین اپنے اپنے دائرہ میں بلا فصل خلفاء ہوئے، ایک کا دوسرے کے ساتھ کوئی تضاد یا تعارض نہیں ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان مناصب کی حقیقت بھی ایک دوسرے سے کئی اُمور میں مختلف ہے:
1۔ خلافتِ ظاہری دین اسلام کا سیاسی منصب ہے۔
خلافتِ باطنی خالصتاً روحانی منصب ہے۔
2۔ خلافتِ ظاہری انتخابی و شورائی امر ہے۔
خلافتِ باطنی محض وہبی و اجتبائی امر ہے۔
3۔ خلیفۂ ظاہری کا تقرّر عوام کے چناؤ سے عمل میں آتا ہے۔
خلیفۂ باطنی کا تقرّر خدا کے چناؤ سے عمل میں آتا ہے۔
4۔ خلیفۂ ظاہری منتخب ہوتا ہے۔
خلیفۂ باطنی منتخب ہوتا ہے۔
5۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے خلیفۂ راشد سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا انتخاب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تجویز اور رائے عامہ کی اکثریتی تائید سے عمل میں آیا، مگر پہلے امامِ ولایت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے انتخاب میں کسی کی تجویز مطلوب ہوئی نہ کسی کی تائید۔
6۔ خلافت میں ’جمہوریت‘ مطلوب تھی، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس کا اعلان نہیں فرمایا۔ ولایت میں ’ماموریت‘ مقصود تھی، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وادی غدیر خُم کے مقام پر اس کا اعلان فرما دیا۔
7۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اُمّت کے لئے خلیفہ کا انتخاب عوام کی مرضی پر چھوڑ دیا، مگر ولی کا انتخاب اللہ کی مرضی سے خود فرما دیا۔
8۔ خلافت زمینی نظام کے سنوارنے کیلئے قائم ہوتی ہے۔
ولایت اُسے آسمانی نظام کے حسن سے نکھارنے کیلئے قائم ہوتی ہے۔
9۔ خلافت افراد کو عادل بناتی ہے۔
ولایت افراد کو کامل بناتی ہے۔
10۔ خلافت کا دائرہ فرش تک ہے۔
ولایت کا دائرہ عرش تک ہے۔
11۔ خلافت تخت نشینی کے بغیر مؤثر نہیں ہوتی۔
ولایت تخت و سلطنت کے بغیر بھی مؤثر ہے۔
12۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ خلافت اُمّت کے سپرد ہوئی۔
ولایت عترت کے سپرد ہوئی۔
لہٰذا اب خلافت سے مَفرّ ہے نہ وِلایت سے، کیونکہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافتِ بلا فصل اِجماعِ صحابہ سے منعقد ہوئی اور تاریخ کی شہادتِ قطعی سے ثابت ہوئی اور حضرت مولا علی المرتضیٰؓ کی وِلایتِ بلا فصل خود فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منعقد ہوئی اور احادیثِ متواترہ کی شہادتِ قطعی سے ثابت ہوئی۔ خلافت کا ثبوت اِجماعِ صحابہ ہے اور وِلایت کا ثبوت فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم۔ جو خلافت کا اِنکار کرتا ہے وہ تاریخ اور اِجماع کا اِنکار کرتا ہے اور جو اِمامت و وِلایت کا اِنکار کرتا ہے وہ اِعلانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا انکار کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں institutions کی حقیقت کو سمجھ کر اُن میں تطبیق پیدا کی جائے نہ کہ تفریق۔
جان لینا چاہئے کہ جس طرح خلافتِ ظاہری، خلفاء راشدین سے شروع ہوئی اور اِس کا فیض حسبِ حال اُمت کے صالح حکام اور عادل امراء کو منتقل ہوتا چلا گیا، اُسی طرح خلافتِ باطنی بھی سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے شروع ہوئی اور اس کا فیض حسبِ حال اَئمہ اَطہارِ اہل بیت اور اُمت کے اولیاء کاملین کو منتقل ہوتا چلا گیا۔ حضور فاتح و خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے۔ ۔ ۔ مَن کنتُ مولاہُ فہٰذا علیٌّ مولاہُ (جس کا میں مولا ہوں اس کا یہ علی مولا ہے)۔ ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ علیٌّ ولیّکم مِن بَعدِی (میرے بعد تمہارا ولی علی ہے)۔ ۔ ۔ کے اعلانِ عام کے ذریعے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اُمت میں ولایت کا فاتحِ اَوّل قرار دے دیا۔
بابِ وِلایت میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ ملاحظہ ہوں :
1۔ و فاتحِ اوّل ازین اُمت مرحومہ حضرت علی مرتضی است کرم اﷲ تعالیٰ وجھہ۔
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 103)
’’اس اُمتِ مرحومہ میں (فاتح اَوّل) ولایت کا دروازہ سب سے پہلے کھولنے والے فرد حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔
2۔ و سرِ حضرت امیر کرم اﷲ وجھہ در اولادِ کرام ایشان رضی اللہ عنہم سرایت کرد۔
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 103)
’’حضرت امیر رضی اللہ عنہ کا رازِ ولایت آپ کی اولاد کرام رضی اللہ عنہم میں سرایت کر گیا۔‘‘
3۔ چنانکہ کسی از اولیاء امت نیست الا بخاندانِ حضرت مرتضیٰ رضی اللہ عنہ مرتبط است بوجہی از وجوہ۔
( شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 104)
’’چنانچہَ اولیائے اُمت میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے جو کسی نہ کسی طور پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خاندانِ اِمامت سے (اکستابِ ولایت کے لئے) وابستہ نہ ہو۔‘‘
4۔ و از اُمتِ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اوّل کسیکہ فاتحِ بابِ جذب شدہ است، و دراں جا قدم نہادہ است حضرت امیر المؤمنین علی کرم اﷲ وجھہ، و لہٰذا سلاسلِ طُرُق بداں جانب راجع میشوند۔
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، ہمعات : 60)
’’حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اُمت میں پہلا فرد جو ولایت کے (سب سے اعلیٰ و اقویٰ طریق) بابِ جذب کا فاتح بنا اور جس نے اِس مقامِ بلند پر (پہلا ) قدم رکھا وہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ذات گرامی ہے، اِسی وجہ سے روحانیت و ولایت کے مختلف طریقوں کے سلاسِل آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔‘‘
5۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
’’اب اُمت میں جسے بھی بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے فیضِ وِلایت نصیب ہوتا ہے وہ یا تو نسبتِ علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے نصیب ہوتا ہے یا نسبتِ غوث الاعظم جیلانی رضی اللہ عنہ سے، اس کے بغیر کوئی شخص مرتبۂ ولایت پر فائز نہیں ہوسکتا۔‘‘
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، ہمعات : 62)
واضح رہے کہ نسبتِ غوث الاعظم جیلانی رضی اللہ عنہ بھی نسبتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہی کا ایک باب اور اِسی شمع کی ایک کرن ہے۔
6۔ اِس نکتہ کو شاہ اسماعیل دہلوی نے بھی بصراحت یوں لکھا ہے :
’’حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے لئے شیخین رضی اﷲ عنہما پر بھی ایک گو نہ فضیلت ثابت ہے اور وہ فضیلت آپ کے فرمانبرداروں کا زیادہ ہونا اور مقاماتِ وِلایت بلکہ قطبیت اور غوثیت اور ابدالیت اور انہی جیسے باقی خدمات ’’آپ کے زمانہ سے لیکر دُنیا کے ختم ہونے تک‘‘ آپ ہی کی وساطت سے ہونا ہے اور بادشاہوں کی بادشاہت اور امیروں کی امارت میں آپ کو وہ دخل ہے جو عالمِ ملکوت کی سیر کرنے والوں پر مخفی نہیں۔ ۔ ۔ ۔ اہلِ وِلایت کے اکثر سلسلے بھی جنابِ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہی کی طرف منسوب ہیں، پس قیامت کے دن بہت فرمانبرداروں کی وجہ سے جن میں اکثر بڑی بڑی شانوں والے اور عمدہ مرتبے والے ہونگے، حضرتِ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا لشکر اِس رونق اور بزرگی سے دکھائی دے گا کہ اس مقام کا تماشہ دیکھنے والوں کے لئے یہ امر نہایت ہی تعجب کا باعث ہو گا۔‘‘
(شاہ اسماعیل دہلوی، صراطِ مستقیم : 67)
یہ فیضِ وِلایت کہ اُمتِ محمدی میں جس کے منبع و سرچشمہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مقرر ہوئے اس میں سیدۂ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا اور حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنھما بھی آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک کئے گئے ہیں، اور پھر اُن کی وساطت سے یہ سلسلۂ وِلایتِ کبریٰ اور غوثیتِ عظمیٰ اُن بارہ اَ ئمۂ اہلِ بیت میں ترتیب سے چلایا گیا جن کے آخری فرد سیدنا امام محمد مہدی علیہ السلام ہیں۔ جس طرح سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں فاتحِ ولایت کے درجہ پر فائز ہوئے، اُسی طرح سیدنا امام مہدی علیہ السلام اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں خاتمِ ولایت کے درجہ پر فائز ہونگے۔
7۔ اس موضوع پر حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں :
و راہی است کہ بقربِ ولایت تعلق دارد : اقطاب و اوتاد و بدلا و نجباء و عامۂ اولیاء اﷲ، بہمین راہ واصل اندراہ سلوک عبارت ازین راہ است بلکہ جذبۂ متعارفہ، نیز داخل ہمین است و توسط و حیلولت درین راہ کائن است و پیشوای، و اصلان این راہ و سرگروہ اینھا و منبع فیض این بزرگواران : حضرت علی مرتضی است کرم اﷲ تعالے وجھہ الکریم، و این منصب عظیم الشان بایشان تعلق دارد درینمقام گوئیا ہر دو قدم مبارک آنسرور علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام برفرق مبارک اوست کرم اﷲ تعالی وجھہ حضرت فاطمہ و حضرات حسنین رضی اللہ عنہم درینمقام با ایشان شریکند، انکارم کہ حضرت امیر قبل از نشاء ہ عنصرے نیز ملاذ این مقام بودہ اند، چنانچہ بعد از نشاءہ عنصرے و ہرکرا فیض و ہدایت ازین راہ میر سید بتوسط ایشان میر سید چہ ایشان نزد ن۔ قطہ منتھائے این راہ و مرکز این مقام بایشان تعلق دارد، و چون دورہ حضرت امیر تمام شُد این منصب عظیم القدر بحضرات حسنین ترتیبا مفوض و مسلم گشت، و بعد از ایشان بہریکے از ائمہ اثنا عشر علے الترتیب و التفصیل قرار گرفت و در اعصاراین بزرگواران و ہمچنیں بعد از ارتحال ایشان ہر کرا فیض و ہدایت میرسید بتوسط این بزرگواران بودہ و بحیلولۃ ایشانان ہرچند اقطاب و نجبای وقت بودہ باشند و ملاذ وملجاء ہمہ ایشان بودہ اند چہ اطراف را غیر از لحوق بمرکز چارہ نیست۔
(امام ربانی مجدّد الف ثانی، مکتوبات، 3 : 251، 252، مکتوب نمبر : 123)
’’اور ایک راہ وہ ہے جو قربِ وِلایت سے تعلق رکھتی ہے : اقطاب و اوتاد اور بدلا اور نجباء اور عام اولیاء اﷲ اِسی راہ سے واصل ہیں، اور راہِ سلوک اِسی راہ سے عبارت ہے، بلکہ متعارف جذبہ بھی اسی میں داخل ہے، اور اس راہ میں توسط ثابت ہے اور اس راہ کے واصلین کے پیشوا اور اُن کے سردار اور اُن کے بزرگوں کے منبعِ فیض حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ تعالیٰ وجہہ الکریم ہیں، اور یہ عظیم الشان منصب اُن سے تعلق رکھتا ہے۔ اس راہ میں گویا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دونوں قدم مبارک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مبارک سر پر ہیں اور حضرت فاطمہ اور حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہم اِس مقام میں اُن کے ساتھ شریک ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ حضرت امیر رضی اللہ عنہ اپنی جسدی پیدائش سے پہلے بھی اس مقام کے ملجا و ماویٰ تھے، جیسا کہ آپ رضی اللہ عنہ جسدی پیدائش کے بعد ہیں اور جسے بھی فیض و ہدایت اس راہ سے پہنچی ان کے ذریعے سے پہنچی، کیونکہ وہ اس راہ کے آخری نقطہ کے نزدیک ہیں اور اس مقام کا مرکز ان سے تعلق رکھتا ہے، اور جب حضرت امیر رضی اللہ عنہ کا دور ختم ہوا تو یہ عظیم القدر منصب ترتیب وار حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کو سپرد ہوا اور ان کے بعد وہی منصب ائمہ اثنا عشرہ میں سے ہر ایک کو ترتیب وار اور تفصیل سے تفویض ہوا، اور ان بزرگوں کے زمانہ میں اور اِسی طرح ان کے انتقال کے بعد جس کسی کو بھی فیض اور ہدایت پہنچی ہے انہی بزرگوں کے ذریعہ پہنچی ہے، اگرچہ اقطاب و نجبائے وقت ہی کیوں نہ ہوں اور سب کے ملجا و ماویٰ یہی بزرگ ہیں کیونکہ اطراف کو اپنے مرکز کے ساتھ الحاق کئے بغیر چارہ نہیں ہے۔‘‘
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام بھی کارِ ولایت میں حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک ہوں گے۔
(امام ربانی مجدّد الف ثانی، مکتوبات، 3 : 251، 252، مکتوب نمبر : 123)
خلاصۂِ کلام یہ ہوا کہ مقام غدیرِ خُم پر ولایت علی رضی اللہ عنہ کے مضمون پر مشتمل اعلانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس حقیقت کو ابد الآباد تک کیلئے ثابت و ظاہر کر دیا کہ ولایتِ علی رضی اللہ عنہ درحقیقت ولایتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی ہے۔ بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد نبوت و رسالت کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا، لہٰذا تا قیامت فیضِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اجراء و تسلسل کیلئے باری تعالیٰ نے امت میں نئے دروازے اور راستے کھول دیئے جن میں کچھ کو مرتبۂ ظاہر سے نوازا گیا اور کچھ کو مرتبۂ باطن سے۔ مرتبۂ باطن کا حامل راستہ ’ولایت‘ قرار پایا، اور امتِ محمدی میں ولایت عظمیٰ کے حامل سب سے پہلے امامِ برحق۔ ۔ ۔ مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مقرر ہوئے۔ پھر ولایت کا سلسلۃ الذہب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اہلِ بیت اور آلِ اَطہار میں ائمہ اِثنا عشر (بارہ اِماموں) میں جاری کیا گیا۔ ہر چند اِن کے علاوہ بھی ہزارہا نفوسِ قدسیہ ہر زمانہ میں مرتبۂ ولایت سے بہرہ یاب ہوتے رہے، قطبیت و غوثیت کے اعلیٰ و ارفع مقامات پر فائز ہوتے رہے، اہل جہاں کو انوارِ ولایت سے منور کرتے رہے اور کروڑوں انسانوں کو ہر صدی میں ظلمت و ضلالت سے نکال کر نورِ باطن سے ہمکنار کرتے رہے، مگر ان سب کا فیض سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی بارگاہِ ولایت سے بالواسطہ یا بلاواسطہ ماخوذ و مستفاد تھا۔ ولایت علی رضی اللہ عنہ سے کوئی بھی بے نیاز اور آزاد نہ تھا۔ یہی سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا تاآنکہ امتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں آخری امامِ برحق اور مرکزِ ولایت کا ظہور ہوگا۔ یہ سیدنا امام محمد مہدی علیہ السلام ہوں گے جو بارہویں امام بھی ہوں گے اور آخری خلیفہ بھی۔ اُن کی ذاتِ اَقدس میں ظاہر و باطن کے دونوں راستے جو پہلے جدا تھے مجتمع کر دیئے جائیں گے۔ یہ حاملِ وِلایت بھی ہوں گے اور وارثِ خلافت بھی، ولایت اور خلافت کے دونوں مرتبے اُن پر ختم کر دیئے جائیں گے۔ سو جو امام مہدی علیہ السلام کا منکر ہو گا وہ دین کی ظاہری اور باطنی دونوں خلافتوں کا منکر ہو گا۔
یہ مظہریتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی انتہاء ہو گی، اس لئے اُن کا نام بھی ’محمد‘ ہو گا اور اُن کا ’خلق‘ بھی محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہو گا، تاکہ دُنیا کو معلوم ہو جائے کہ یہ ’امام‘ فیضانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ظاہر و باطن دونوں وراثتوں کا امین ہے۔ اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جو امام مہدی علیہ السلام کی تکذیب کرے گا وہ کافر ہو جائے گا۔‘‘
اُس وقت روئے زمین کے تمام اولیاء کا مرجع آپ علیہ السلام ہوں گے اور اُمتِ محمدی کا اِمام ہونے کے باعث سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بھی آپ علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا فرمائیں گے اور اس طرح اہلِ جہاں میں آپ علیہ السلام کی اِمامت کا اعلان فرمائیں گے۔
سو ہم سب کو جان لینا چاہئے کہ حضرت مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت مہدی الارض و السمائں۔ ۔ ۔ باپ اور بیٹا دونوں۔ ۔ ۔ اللہ کے ولی اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصی ہیں۔ انہیں تسلیم کرنا ہر صاحب ایمان پر واجب ہے۔
باری تعالیٰ ہمیں اِن عظیم منابعِ وِلایت سے اِکتسابِ فیض کی توفیق مرحمت فرمائے۔ (آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
یکے از غلامانِ اہل بیت محمد طاہر القادری
18 ذی الحج، 1422ھ
فصل اول
حضرت مہدی علیہ السلام امام برحق اور بنو فاطمہ سے ہیں
1 . عن أم سلمة رضی اﷲ عنها زوج النبی صلی الله علیه و آله و سلم قالت : سمعتُ رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یذکر المهدی، فقال : هو حق و هو من بنی فاطمة رضی اﷲ عنها
رواه الحاکم فی المستدرک من طریق علی بن نفیل عن سعید بن المسیب عن ام سلمة و سکت ایضا عنه الامام الذهبی و اورده النواب صدیق حسن خان القنوجی فی الاذاعة و قال صحیح
حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8671
اُم المومنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو (امام) مہدی کا ذکر کرتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا مہدی حق ہے۔ (یعنی ان کا ظہور برحق اور ثابت ہے) اور وہ سیدہ فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے۔
2. عن انس بن مالک رضی الله عنه قال سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول نحن ولد عبدالمطلب سادة اهل الجنة انا و حمزة و علی و جعفر و الحسن و الحسین و المهدی.
ابن ماجه، السنن، 2 : 1368، رقم : 4087
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو خود فرماتے سنا ہے کہ ہم عبدالمطلب کی اولاد اہلِ جنت کے سردار ہوں گے۔ یعنی میں حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی رضی اللہ عنہم اجمعین
3. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت ذکررسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی و هو من ولد فاطمة.
حاکم، المستدرک، 4 : 601، رقم : 8672
اُم المؤمنین حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مہدی کا تذکرہ فرمایا (اور اس میں فرمایا کہ) وہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے۔
4. عن عائشه رضی اﷲ عنها عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم : قال هو رجل من عترتی، یقاتل علی سنتی کما قاتلت أنا علی الوحی.
i. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 371، رقم : 1092
ii. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 74
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’مہدی میری عترت (اہل بیت) سے ہونگے، جو میری سنت (کے قیام) کیلئے جنگ کریں گے، جس طرح میں نے وحی الٰہی (کی اتباع) میں جنگ کی۔
5. عن ابی امامة رضی الله عنه مرفوعا قال سیکون بینکم و بین الروم اربع هدن تقوم الرابعة علی ید رجل من آل هرقل یدوم سبع سنین قیل یا رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم من امام الناس یومئذ قال من ولدی ابن اربعین سنة کان وجهه کوکب دری فی خده الا یمن خال اسود علیه عباء تان قطوانیتان کأنه من رجال بنی اسرائیل یملک عشر سنین یستخرج الکنوز و یفتح مدائن الشرک.
i. طبرانی، المعجم الکبیر، 8 : 101، رقم : 7495
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 319
iii. طبرانی، المسند الشامیین، 2 : 410، رقم : 1600
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ تمہارے اور روم کے درمیان چار مرتبہ صلح ہوگی۔ چوتھی صلح ایسے شخص کے ہاتھ پر ہوگی جو آل ھرقل سے ہوگا اور یہ صلح سات سال تک برابر قائم رہے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا گیا کہ اس وقت مسلمانوں کا امام کون شخص ہوگا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا وہ شخص میری اولاد میں سے ہوگا جس کی عمر چالیس سال کی ہوگی۔ اس کا چہرہ ستارہ کی طرح چمکدار، اس کے دائیں رخسار پر سیاہ تل ہوگا، اور دو قطوانی عبائیں پہنے ہوگا، بالکل ایسا معلوم ہوگا جیسا بنی اسرائیل کا شخص، وہ دس سال حکومت کرے گا، زمین سے خزانوں کو نکالے گا اور مشرکین کے شہروں کو فتح کرے گا۔
6. عن ابن مسعود رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال : ’’اسم المهدی محمد‘‘.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 73
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’(امام) مہدی کا نام محمد ہوگا‘‘
فصل دوم
امام مہدی علیہ السلام کا دورِ خلافت آئے بغیر قیامت بپا نہیں ہوگی.
1. قال الامام الحافظ ابو عیسی محمد بن عیسی بن سورة الترمذی رحمة اﷲ تعالی فی جامعه
حدثنا عبید بن اسباط بن محمد ن القرشی نا ابی ناسفیان الثوری عن عاصم بن بهدلة عن زر عن عبداﷲ رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم لا تذهب الدنیا حتی یملک العرب رجل من اهل بیتی یواطی اسمه اسمی و فی الباب عن علی و ابی سعید و ام سلمة و ابی هریرة رضی الله عنه
i. ترمذی، الجامع الصحیح، 4 : 505، رقم : 2230
ii. بزار، المسند، 5 : 204، رقم : 1803
iii. حاکم، المستدرک، 4 : 488، رقم : 8364
امام حافظ ابو عیسیٰ محمد بن عیسی بن سورۃ ترمذی رحمۃ اﷲ علیہ اپنی کتاب ’’جامع ترمذی‘‘ میں فرماتے ہیں :
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص عرب کا بادشاہ ہو جائے جس کا نام میرے نام کے مطابق (یعنی محمد ہوگا)
2. عن عبداﷲ رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یلی رجل من اهل بیتی یواطی اسمه اسمی قال عاصم و حدثنا ابو صالح عن ابی هریرة رضی الله عنه لو لم یبق من الدنیا الا یوما لطول اﷲ ذالک الیوم حتی یلی. هذا حدیث حسن صحیح
i. ترمذی، الجامع الصحیح، 4 : 505، رقم : 2231
ii. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 376، رقم : 3571
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ میرے اہلِ بیت سے ایک شخص خلیفہ ہوگا جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ اگر دنیا کا ایک ہی دن باقی رہ جائے گا تو بھی اللہ تعالیٰ اسی ایک دن کو اتنا دراز فرما دے گا یہاں تک کہ وہ شخص (یعنی مہدی علیہ السلام ) خلیفہ ہو جائے۔
3. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول المهدی من عترتی من ولد فاطمة.
ابوداؤد، السنن، 4 : 107، رقم : 4284
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہدی میری نسل اور فاطمہ (رضی اﷲ عنہا) کی اولاد سے ہوگا۔
4. عن ابی نضرة قال کنا عند جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنهما فقال یوشک اهل الشام ان لا یجبی الیهم دینار ولا مدی قلنا من این ذالک قال من قبل الروم ثم أسکت هنیة ثم قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یکون فی آخر امتی خلیفة یحثی المال حثیا ولا یعده عدا قال قلت لابی نضرة و ابی العلاء أتریان انه عمر بن عبدالعزیز فقالا لا.
i. مسلم، الصحیح، 4 : 2234، رقم : 2913
ii. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 317، رقم : 14446
iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 75، رقم : 6682
ابو نضرۃ تابعی بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تھے کہ انہوں نے فرمایا قریب ہے وہ وقت جب اہلِ شام کے پاس نہ دینار لائے جا سکیں گے اور نہ ہی غلہ، ہم نے پوچھا یہ بندش کن لوگوں کی جانب سے ہوگی؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا رومیوں کی طرف سے۔ پھر تھوڑی دیر خاموش رہ کر فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے۔ میری امت کے آخری دور میں ایک خلیفہ ہوگا (یعنی خلیفہ مہدی) جو مال لبالب بھر بھر کے دے گا، اور اسے شمار نہیں کرے گا۔
اس حدیث کے راوی الجریری کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے شیخ) ابو نضرہ اور ابو العلاء سے دریافت کیا۔ کیا آپ حضرات کی رائے میں حدیثِ پاک میں مذکور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز ہیں؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا نہیں، یہ خلیفہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کے علاوہ ہوں گے۔
5. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم لا تقوم الساعة حتی تملأ الارض ظلما و جورا و عدوانا ثم یخرج من اهل بیتی من یملأها قسطا و عدلا.
قال ابو عبداﷲ رحمة اﷲ علیه صحیح علی شرطهما و وافقه الذهبی
i. حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8669
ii. هیثمی، مواردالظمآن، 1 : 464، رقم : 1880
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ قیامت قائم نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ زمین ظلم و جور اور سرکشی سے بھر جائے گی، بعد ازاں میرے اہلِ بیت سے ایک شخص (مہدی) پیدا ہوگا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ (مطلب یہ ہے کہ خلیفہ مہدی کے ظہور سے پہلے قیامت نہیں آئے گی)
6. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسولا المهدی منا اهل البیت اشم الأنف اقنی اجلی یملأ الارض قسطا و عدلا کما ملئت جورا و ظلما یعیش هکذا و بسط یساره و اصبعین من یمینه المسبحة والابهام و عقد ثلاثة.
قال ابو عبداﷲ الحاکم صحیح علی شرط مسلم
حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8670
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا مہدی میری نسل سے ہونگے۔ ان کی ناک ستواں و بلند اور پیشانی روشن اور نورانی ہوگی۔ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح (اس سے پہلے وہ) ظلم و زیادتی سے بھر گئی ہوگی اور انگلیوں پر شمار کر کے بتایا کہ (وہ خلافت کے بعد) سات سال تک زندہ رہیں گے۔
7. عن علی رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال لو لم یبق من الدهر الا یوم لبعث اﷲ رجلا من اهل بیتی یملأ هاعدلا کما ملئت جورا.
رجال هذا السند کلهم رجال الصحاح الستة غیر فطر فانه من رواة البخاری والأربعة خلا مسلم.
i. ابوداؤد، السنن، 4 : 107، رقم : 4283
ii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37648
حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے گا (تو اللہ تعالیٰ اسی کو دراز فرما دے گا اور) میرے اہل بیت میں سے ایک شخص (مہدی) کو پیدا فرمائے گا۔ جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ (ان سے پہلے) ظلم سے بھری ہوگی۔
فصل سوم
امام مہدی علیہ السلام زمین پر معاشی عدل کا وہ نظام نافذ فرمائیں گے کہ اہلِ ارض و سماء سب خوش ہوں گے
1. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی منی اجلی الجبهة اقنی الانف یملأ الارض قسطا و عدلا کما ملئت ظلما و جورا و یملک سبع سنین.
ابوداؤد، السنن، 4 : 107، رقم : 4285
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا مہدی مجھ سے ہوں گے (یعنی میری نسل سے ہوں گے) ان کا چہرہ خوب نورانی، چمک دار اور ناک ستواں و بلند ہوگی۔ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، جس طرح پہلے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔ (مطلب یہ ہے کہ مہدی کی خلافت سے پہلے دنیا میں ظلم و زیادتی کی حکمرانی ہوگی اور عدل و انصاف کا نام و نشان تک نہ ہوگا۔)
2. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه ان رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم قال تملأ الارض جورا و ظلما فیخرج رجل من عترتی فیملک سبعا او تسعا فیملأ الأرض عدلا و قسطا کما ملئت جورا و ظلما.
قال ابو عبداﷲ هذا حدیث صحیح علی شرط مسلم ولم یخرجاه
i. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 70، رقم : 11683
ii. الحاکم، المستدرک، 4 : 601، رقم : 8674
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا (آخری زمانہ میں) زمین جور و ظلم سے بھر جائے گی تو میری اولاد سے ایک شخص پیدا ہوگا اور سات سال یا نو سال خلافت کرے گا (اور اپنے زمانۂ خلافت میں) زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح اس سے پہلے وہ جورو ظلم سے بھر گئی ہوگی۔
3. عن ابی سعید رضی الله عنه قال ذکر رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم بلاء یصیب هذه الامة حتی لا یجد الرجل ملجأ یلجأ الیه من الظلم فیبعث اﷲ رجلا من عترتی و اهل بیتی فیملأ به الارض قسطا کما ملئت ظلما و جورا یرضی عنه ساکن السماء و ساکن الارض لاتدع السماء من قطرها شیئا الا صبته مدرارا ولا تدع الارض من ماء ها شیئا الا اخرجته حتی تتمنی الاحیاء الاموات یعیش فی ذالک سبع سنین او ثمان سنین او تسع سنین.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 512، رقم : 8438
ii. معمربن راشد الازدی، الجامع، 11 : 371
iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 258، رقم : 1038
iv. ابو عمر والدانی، السنن الواده فی الفتن، 5 : 1049، رقم : 564
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک بڑی آزمائش کا ذکر فرمایا جو اس امت کو پیش آنے والی ہے۔ ایک زمانے میں اتنا شدید ظلم ہوگا کہ کہیں پناہ کی جگہ نہ ملے گی۔ اس وقت اللہ تعالیٰ میری اولاد میں ایک شخص کو پیدا فرمائے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے پھر ویسا ہی بھر دیگا جیسا وہ پہلے ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔ زمین اور آسمان کے رہنے والے سب ان سے راضی ہوں گے، آسمان اپنی تمام بارش موسلا دھار برسائے گا اور زمین اپنی سب پیداوار نکال کر رکھ دے گی یہاں تک کہ زندہ لوگوں کو تمنا ہوگی کہ ان سے پہلے جو لوگ تنگی و ظلم کی حالت میں گذر گئے ہیں کاش وہ بھی اس سماں کو دیکھتے اسی برکت کے حال پر وہ سات یا آٹھ یا نو سال تک زندہ رہیں گے۔
4. عن ابن مسعود رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : لو لم یبق من الدنیا إلا لیلة لطول اﷲ تلک لیلة حتی یملک رجل من أهل بیتی یواطی، اسمه اسمی وا سم أبیه اسم أبی، یملؤها قسطا وعدلا کما ملئت ظلماً و جوراً، ویقسم المال بالسویة، ویجعل اﷲ الغنی فی قلوب هذه الأمة، فیمکث سبعا أو تسعا، ثم لا خیر فی عیش الحیاة بعد المهدی.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 64
ii. طبرانی، المعجم الکبیر، 10 : 133، رقم : 10216
iii. طبرانی، المعجم الکبیر، 10 : 135، 1024
iv. ابو عمرو الدانی، السنن الوارده فی الفتن، 5 : 1055، رقم : 572
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’اگر دنیا (کے زمانہ) میں صرف ایک رات ہی باقی رہ گئی تو بھی اللہ رب العزت اس رات کو لمبا فرما دے گا یہاں تک کہ میری اہل بیت میں سے ایک شخص بادشاہ بنے گا جس کا نام میرے نام اور جس کے والد کا نام میرے والد کے نام جیسا ہوگا۔ وہ زمین کو انصاف اور عدل سے لبریز کر دیں گے جس طرح وہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوئی تھی اور وہ مال کو برابر تقسیم کریں گے اور اللہ رب العزت اس امت کے دلوں میں غنا رکھ (پیدا فرما) دے گا۔ وہ سات یا نو سال (تشریف فرما) رہیں گے۔ پھر (امام ) مہدی کے (زمانے کے) بعد زندگی میں کوئی خیر (بھلائی) باقی نہیں رہے گی۔
فصل چہارم
تمام اولیاء و ابدال امام مہدی علیہ السلام کے دستِ اقدس پر بیعت کریں گے
1. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یبایع رجل من امتی بین الرکن والمقام کعدة اهل بدر فیاتیه عصب العراق و ابدال الشام.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 478، رقم : 8328
ii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 460، رقم : 37223
iii. مناوی، فیض القدیر، 6 : 277
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا، میری امت کے ایک شخص (مہدی) سے رکنِ حجر اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان اہلِ بدر کی تعداد کے مثل (یعنی 313) افراد بیعتِ خلافت کریں گے۔ بعد ازاں اس امام کے پاس عراق کے اولیاء اور شام کے ابدال (بیعت کے لئے) آئیں گے :
2. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها زوج النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون اختلاف عند موت خلیفة فیخرج رجل من اهل المدینة هاربا الی مکة فیاتیه ناس من اهل مکة فیخرجونه و هو کاره فیبایعونه بین الرکن والمقام و یبعث الیه بعث من الشام فیخسف بهم بالبیداء بین مکة والمدینة فاذا رأی الناس ذالک اتاه ابدال الشام و عصائب اهل العراق فیبایعونه ثم ینشؤ رجل من قریش اخواله کلب فیبعث الیهم بعثا فیظهرون علیهم و ذالک کلب والخیبة لمن لم یشهد غنیمة کلب فیقسم المال و یعمل فی الناس بسنة نبیها و یلقی الاسلام بجرانه الی الارض فیلبث سبع سنین ثم یتوفی و یصلی علیه المسلمون.
قال ابو داؤد و قال بعضهم عن هشام تسع سنین و قال بعضهم سبع سنین.
i. ابوداؤد، سنن، 4 : 107، رقم : 4286
ii. احمد بن حنبل، المسند، 6 : 316، رقم : 26731
iii. حاکم، المستدرک، 4 : 478، رقم : 8328
iv. ابن ابی شبیه، المصنف، 7 : 460، رقم : 37223
v. ابویعلی، المسند، 12 : 369، رقم : 6940
vi. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 295، رقم : 656
vii. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 389، رقم : 930
viii. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 390، رقم : 931
ix. اسحاق بن راهویه، المسند، 1 : 170، رقم : 141
x. ابو عمرو الدانی، السنن الوارده فی الفتن، 5 : 1084، رقم : 595
حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد نقل کرتی ہیں کہ ایک خلیفہ کی وفات کے وقت (نئے خلیفہ کے انتخاب پر مدینہ کے مسلمانوں میں) اختلاف ہوگا ایک شخص (یعنی مہدی اس خیال سے کہ کہیں لوگ مجھے نہ خلیفہ بنا دیں) مدینہ سے مکہ چلے جائیں گے۔ مکہ کے کچھ لوگ (جو انہیں بحیثیت مہدی پہچان لیں گے) ان کے پاس آئیں گے اور انہیں (مکان) سے باہر نکال کر حجرِ اسود و مقام ابراہیم کے درمیان ان سے بیعت (خلافت) کر لیں گے (جب ان کی خلافت کی خبر عام ہوگی) تو ملکِ شام سے ایک لشکر ان سے جنگ کے لئے روانہ ہوگا (جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی) مکہ و مدینہ کے درمیان بیداء (چٹیل میدان) میں زمین کے اندر دھنسا دیا جائے گا (اس عبرت خیز ہلاکت کے بعد) شام کے ابدال اور عراق کے اولیاء آ کر آپ سے بیعتِ خلافت کریں گے۔
(جب ان کی خلافت کی خبر عام ہوگی) تو ملکِ شام سے ایک لشکر ان سے جنگ کے لئے روانہ ہوگا (جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی) مکہ و مدینہ کے درمیان بیداء (چٹیل میدان) میں زمین کے اندر دھنسا دیا جائے گا (اس عبرت خیز ہلاکت کے بعد) شام کے ابدال اور عراق کے اولیاء آ کر آپ سے بیعتِ خلافت کریں گے۔ بعد ازاں ایک قریشی النسل شخص (یعنی سفیانی) جس کی ننہال قبیلۂ کلب میں سے ہوگی خلیفۂ مہدی اور ان کے اعوان و انصار سے جنگ کے لئے ایک لشکر بھیجے گا۔ یہ لوگ اس حملہ آور لشکر پر غالب ہوں گے یہی (جنگ) کلب ہے۔ اور خسارہ ہے اس شخص کے لئے جو کلب سے حاصل شدہ غنیمت میں شریک نہ ہو (اس فتح و کامرانی کے بعد) خلیفہ مہدی خوب مال تقسیم کریں گے اور لوگوں کو ان کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت پر چلائیں گے اور اسلام مکمل طور پر زمین میں مستحکم ہو جائے گا (یعنی دنیا میں پورے طور پر اسلام کا رواج و غلبہ ہوگا) بحالتِ خلافت، (امام) مہدی دنیا میں سات سال اور دوسری روایات کے اعتبار سے نو سال رہ کر وفات پا جائیں گے اور مسلمان ان کی نماز جنازہ ادا کریں گے۔
3. و عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت سمعت رسول اﷲ یقول یکون اختلاف عند موت خلیفة فیخرج رجل من بنی هاشم فیاتی مکة فیستخرجه الناس من بیته و هو کاره فیبا یعوه بین الرکن والمقام فیتجهز الیه جیش من الشام حتی اذا کانوا بالبیداء خسف بهم فیاتیه عصائب العراق وابدال الشام و ینشؤرجل بالشام و اخواله من کلب فیجهز الیه جیش فیهزمهم اﷲ فتکون الدائرة علیهم فذالک یوم کلب، الخائب من خاب من غنیمة کلب فیفتح الکنوز و یقسم الاموال و یلقی اللاسلام بجرانه الی الأرض فیعیشون بذالک سبع سنین او قال تسع.
i. طبرانی، المعجم الاوسط، 2 : 35، رقم : 1153
ii. طبرانی، المعجم الاوسط، 9 : 176، رقم : 9459
iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 159، رقم : 6757
iv. معمر بن راشد الازدی، الجامع، 11 : 371
اُم المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خلیفہ کی وفات پر اختلاف ہوگا۔ (یعنی اس کی جگہ دوسرے خلیفہ کے انتخاب پر یہ صورتِ حال دیکھ کر) خاندان بنی ہاشم کا ایک شخص (اس خیال سے کہیں لوگ ان پر بارِ خلافت نہ ڈال دیں) مدینہ سے مکہ چلا جائے گا۔ (کچھ لوگ انہیں پہچان کر کہ یہی مہدی ہیں) انہیں گھر سے نکال کر باہر لائیں گے اور حجراسود و مقام ابراہیم کے درمیان زبردستی انکے ہاتھ پر بیعتِ خلافت کر لیں گے (اُن کی بیعتِ خلافت کی خبر سن کر ایک لشکر مقابلہ کے لئے) شام سے اُن کی سمت روانہ ہوگا۔ یہاں تک کہ جب مقام بیداء (مکہ و مدینہ کے درمیان میدان) میں پہنچے گا تو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کے بعد اُن کے پاس عراق کے اولیاء اور شام کے ابدال حاضر ہوں گے اور ایک شخص شام سے (سفیانی) نکلے گا جس کی ننہال قبیلۂ کلب میں ہوگی اور وہ اپنا لشکر خلیفۂ مہدی کے مقابلہ کے لئے روانہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ سفیانی کے لشکر کو شکست سے دوچار فرما دے گا۔ یہی کلب کی جنگ ہے۔ پس وہ شخص خسارہ میں رہے گا جو کلب کی غنیمت سے محروم رہا۔ پھرخلیفہ مہدی خزانوں کو کھول دیں گے اور خوب اموال تقسیم کریں گے اور اسلام پورے طور پر دنیا میں تمام ہو جائے گا۔ لوگ اسی (عیش و راحت کے ساتھ) سات یا نو سال رہیں گے، (یعنی جب تک خلیفۂ مہدی حیات رہیں گے لوگوں میں فارغ البالی اور چین و سکون رہے گا۔)
4. عن علی رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی منا اهل البیت یصلحه اﷲ تعالٰی فی لیلة.
i. ابن ماجه، السنن، 2 : 1367، رقم : 4085
ii. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 84، رقم : 645
iii. ابو یعلی، المسند، 1 : 359، رقم : 465
iv. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37644
v. بزار، المسند، 2 : 243، رقم : 644
vi. دیلمی، الفردوس، 4 : 222، رقم : 6669
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا۔ (امام) مہدی میرے اہلِ بیت سے ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسے ایک ہی رات میں صالح بنا دے گا (یعنی اپنی توفیق و ہدایت سے ایک ہی شب میں ولایت کے اس بلند مقام پر پہنچا دے گا جو اس کے لئے مطلوب ہوگا۔
فصل پنجم
امام مہدی علیہ السلام خلیفۃ اللہ علی الاطلاق ہوں گے
1. عن ثوبان رضی الله عنه یقتتل ثمکنزکم ثلاثة کلهم ابن خلیفة ثم لا یصیر الی واحد منهم ثم تطلع الرایات السود من قبل المشرق فیقاتلونکم قتالا لم یقاتله قوم ثم ذکر شیأ فقال اذارأیتموه فبایعوه ولو حبوا علی الثلج فانه خلیفة اﷲ المهدی
قال ابوعبداﷲ هذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین و وافقه الذهبی
i. ابن ماجه، السنن، 2 : 1367، رقم : 4084 ii. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 277، رقم : 22441 iii. حاکم، المستدرک، 4 : 510، رقم : 8432 iv. حاکم، المستدرک، 4 : 547، رقم : 8531 v. دیلمی، الفردوس، 2 : 323، رقم : 3470 vi. رویانی، المسند، 1 : 417، رقم : 637 vii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 311، رقم : 896
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ تمہارے خزانہ کے پاس تین شخص جنگ کریں گے۔ یہ تینوں خلیفہ کے لڑکے ہوں گے۔ پھر بھی یہ خزانہ ان میں سے کسی کی طرف منتقل نہیں ہوگا۔ اس کے بعد مشرق کی جانب سے سیاہ جھنڈے نمودار ہوں گے اور وہ تم سے اس شدت کے ساتھ جنگ کریں گے کہ اس سے پہلے کسی قوم نے اس قدر شدید جنگ نہ کی ہوگی (راوی حدیث یعنی حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کوئی بات بیان فرمائی (جس کو یہ سمجھ نہ سکے) یعنی پھر اللہ کے خلیفہ مہدی کا ظہور ہوگا۔ پھر فرمایا کہ جب تم لوگ انہیں دیکھنا تو ان سے بیعت کر لینا اگرچہ اس بیعت کے لئے برف پر گھسٹ کر آنا پڑے، بلا شبہ وہ اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔ ضروری وضاحت
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری شرح بخاری ج 13 ص 81 پر اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں۔ اس حدیث مذکور میں خزانہ سے مراد اگر وہ خزانہ ہے جس کا ذکر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ان الفاظ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ’’یوشک الفرات ان یحسر عن کنز من ذھب‘‘ (1)’’قریب ہے کہ دریائے فرات (خشک ہو کر) سونے کا خزانہ ظاہر کر دیگا‘‘ تو یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ واقعات ظہور مہدی کے وقت رونما ہوں گے۔
(1) i. بخاری، الصحیح، 6 : 2605، رقم : 6702 ii. مسلم، الصحیح، 4 : 2219، رقم : 2894 iii. ترمذی، الجامع الصحیح، 4، 698، رقم : 2569 iv. ابو داؤد، السنن، 4 : 115، رقم : 4313
2. عن حذیفة رضی الله عنه : قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : ’’المهدی رجل من ولدی، لونه لون عربی، و جسمه جسم إسرائیلی، علی خده الأیمن خال کأنه کوکب دری، یملأ الأرض عدلا کما ملئت جوراً، یرضی فی خلافته أهل الأرض و أهل السماء والطیر فی الجو.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 66 ii. دیلمی، الفردوس، 4 : 221، رقم : 6667
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’مہدی میری اولاد میں سے ہونگے۔ ان کا رنگ عربی اور ان کی جسمانی ساخت اسرائیلی ہوگی۔ انکے دائیں رخسار پر تل ہوگا گویا وہ نور افشاں ستارہ ہوں گے۔ وہ (مہدی) زمین کو عدل سے بھر دیں گے جس طرح وہ پہلے ظلم سے بھری ہوئی تھی انکی خلافت پر اہلِ زمین اور اہلِ آسمان سب راضی ہوں گے اور فضا میں پرندے بھی راضی (خوش) ہونگے۔
3. عن ابی سعید رضی الله عنه عن النبی علیه الصلوة والسلام قال : یخرج فی آخر الزمان خلیفة یعطی الحق بغیر عدد.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2، 64
ii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37640 iii. دیلمی، الفردوس، 5 : 501، رقم : 8918 iv. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 357، رقم : 1032
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’آخری زمانے میں ایک خلیفہ (مھدی) تشریف لائیں گے جو بغیر حساب کے (لوگوں کو ان کا) حق عطا فرمائیں گے۔
فصل ششم
امام مہدی علیہ السلام کے ذریعے دین کو پھر غلبہ و استحکام نصیب ہوگا
1. عن ابی الطفیل عن محمد نبن الحنفیة قال : کنا عند علی رضی الله عنه فسأله رجل عن المهدی فقال علی رضی الله عنه : هیهات ثم عقد بیده سبعا فقال : ذاک یخرج فی آخر الزمان اذا قال الرجل اﷲ اﷲ قتل فیجمع اﷲ تعالٰی له قوما قزع کقزع السحاب یؤلف اﷲ قلوبهم لا یستوحشون الی احد ولا یفرحون باحد یدخل فیهم علی عدة اصحاب بدر لم یسبقهم الاولون ولا یدرکهم الاخرون و علی عدد اصحاب طالوت الذین جاوزوا معه النهر قال ابن الحنفیة : اتریده قلت : نعم قال : انه یخرج من بین هذین الخشبتین قلت لا جرم واﷲ لا ادیمهما حتی اموت فمات بها یعنی بمکة حرسها اﷲ تعالٰی.
قال ابو عبداﷲ الحاکم : هذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین ووافقه الذهبی
حاکم، المستدرک، 4 : 596، رقم : 8659
حضرت ابو الطفیل رضی اللہ عنہ محمد بن الحنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ محمد بن الحنفیہ نے کہا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک شخص نے ان سے (امام) مہدی کے بارے میں پوچھا؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے (بر بنائے لطف) فرمایا۔ دور ہو، پھر ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ مہدی کا ظہور آخر زمان میں ہوگا (اور بے دینی کا اس قدر غلبہ ہوگا کہ) اللہ کے نام لینے والے کو قتل کر دیا جائے گا(ظہور مہدی کے وقت) اللہ تعالیٰ ایک جماعت کو ان کے پاس اکٹھا کر دے گا، جس طرح بادل کے متفرق ٹکڑوں کو مجتمع کر دیتا ہے اور ان میں یگانگت و الفت پیدا کر دے گا۔ یہ نہ تو کسی سے خوفزدہ ہوں گے اور نہ کسی کے انعام کو دیکھ کر خوش ہوں گے۔ (مطلب یہ ہے کہ ان کا باہمی ربط و ضبط سب کے ساتھ یکساں ہوگا) خلیفہ مہدی کے پاس اکٹھا ہونے والوں کی تعداد اصحابِ بدر (غزوۂ بدر میں شریک ہونے والے صحابۂ کرام) کی تعداد کے مطابق (یعنی 313) ہوگی۔ اس جماعت کو ایک ایسی (خاص) فضیلت حاصل ہوگی جو ان سے پہلے والوں کو حاصل ہوئی ہے نہ بعد والوں کو حاصل ہوگی۔ نیز اس جماعت کی تعداد اصحابِ طالوت کی تعداد کے برابر ہوگی۔ جنہوں نے طالوت کے ہمراہ نہر (اردن) کو عبور کیا تھا۔ حضرت ابو الطفیل کہتے ہیں کہ محمد بن الحنفیہ نے مجمع سے پوچھا کیا تم اس جماعت میں شریک ہونے کا ارادہ اور خواہش رکھتے ہو، میں نے کہا ہاں تو انہوں نے (کعبہ شریف کے) دو ستونوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خلیفہ مہدی کا ظہور انہی کے درمیان ہوگا۔ اس پر حضرت ابوالطفیل نے فرمایا بخدا میں ان سے تا حیات جدا نہ ہوں گا۔ (راوی حدیث کہتے ہیں) چنانچہ حضرت ابوالطفیل کی وفات مکہ معظمہ ہی میں ہوئی۔
2. عن علی الهلالی رضی الله عنه أن رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم قال لفاطمة : ’’یا فاطمة والذی بعثنی بالحق إن منهما. یعنی من الحسن والحسین. مهدی هذه الأمة، إذا صارت الدنیا هرجا و مرجا و تظاهرت الفتن و تقطعت السبل و أغار بعضهم علی بعض فلا کبیر یرحم صغیراً ولا صغیر یوقر کبیراً بعث اﷲ عند ذلک منهما من یفتح حصون الضلالة و قلوبا غلفا، یقوم بالدین فی آخر الزمان کما قمت فی أول الزمان، و یملأ الأرض عدلا کما ملئت جوراً‘‘.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 66، 67
ii. طبرانی، المعجم الکبیر، 3 : 57، رقم : 2675
iii. طبرانی، المعجم الاوسط، 6 : 328، رقم : 6540
iv. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 165
حضرت علی الھلالی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سیدہ فاطمۃ الزھراء رضی اﷲ عنہا سے ارشاد فرمایا ’’اے فاطمہ قسم ہے اس ذات پاک کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا بے شک ان دونوں یعنی حسن و حسین رضی اﷲ عنہما (کی اولاد) میں سے اس امت کے مہدی پیدا ہونگے۔ جب دنیا فتنہ و فساد کا شکار ہوجائیگی اور فتنوں کا ظہور ہوگا، اور راستے کٹ جائیں گے اور لوگ ایک دوسرے پر حملہ آور ہونگے۔ کوئی بڑا چھوٹے پر رحم نہیں کرے گا اور کوئی چھوٹا بڑے کی عزت نہیں کرے گا تو اللہ رب العزت اس وقت ان دونوں (حسن و حسین کی اولاد) میں سے ایک ایسے شخص کو بھیجے گا جو گمراہی کے قلعوں کو فتح کریں گے اور بند دلوں کو کھولیں گے اس امت کے آخری زمانے میں دین کو قائم کریں گے جس طرح میں نے (اس امت کے) ابتدائی زمانے میں قائم فرمایا ہے اور وہ زمین کو عدل سے بھر دیں گے جس طرح پہلے وہ ظلم سے بھری ہوگی۔
3. عن أبی سعید الخدری رضی الله عنه : سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول : ’’یخرج رجل من أهل بیتی یقول بسنتی، ینزل اﷲ له القطر من السماء، و تخرج له الأرض من برکتها، تملأ الأرض منه قسطا و عدلا کما ملئت جوراً و ظلماً، یعمل علی هذه الأمة سبع سنین، و ینزل بیت المقدس‘‘.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 62
ii. طبرانی، المعجم الاوسط، 2 : 15، رقم : 1075
iii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 317
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ’’میری اہل بیت میں سے ایک شخص ظاہر ہونگے جو میری سنت کی بات کریں گے، اللہ رب العزت ان کے لئے آسمان سے بارش برسائے گا اور زمین ان کیلئے اپنی برکات نکال دے گی (یعنی اپنے خزانے اگل دے گی)۔ زمین ان کے ذریعے عدل و انصاف سے بھر جائیگی جس طرح پہلے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوگی۔ وہ اس امت پر سات سال تک حکومت کریں گے اور بیت المقدس میں نزول فرمائیں گے۔‘‘
4. عن ابی هریرة رضی الله عنه قال : ’’حدثنی خلیلی أبو القاسما قال : لا یقوم الساعة حتی یخرج علیهم رجل من أهل بیتی، فیضربهم حتی یرجعوا إلی الحق، قلت : و کم یملک؟
قال : خمساً و اثنین‘‘.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 62
ii. ابویعلی، المسند، 12 : 19، رقم : 3335
iii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 315
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ’’مجھے میرے خلیل ابو القاسم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا۔ ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ میری اہل بیت سے ایک شخص ظاہر نہ ہونگے جو لوگوں کا مقابلہ کریں گے حتی کہ وہ حق کی طرف رجوع کر لیں گے‘‘ میں نے عرض کی۔ وہ کتنا عرصہ بادشاہ رہیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا۔ پانچ اور دو (یعنی سات سال)۔
5. عن جابر رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی خلیفة یحثی المال فی الناس حثیا لا یعده عدا ثم قال والذی نفسی بیده لیعودن.
رواه البزار و رجاله رجال الصحیح.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 501، رقم : 8400
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 316
iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 362، رقم : 1055
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ میری امت میں ایک خلیفہ ہوگا جو لوگوں کو مال لبالب بھر بھر کے تقسیم کرے گا۔ شمار نہیں کرے گا۔ (یعنی سخاوت اور دریا دلی کی بناء پر شمار کئے بغیر کثرت سے لوگوں میں عطیات تقسیم کریں گے) اور قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس کی قدرت میں میری جان ہے، بالتحقیق (غلبہ اسلام کا دور) ضرور لوٹے گا (یعنی امرِ اسلام مضمحل ہو جانے کے بعد ان کے زمانہ میں پھر سے فروغ حاصل کر لے گا۔
فصل ہفتم
امام مہدی علیہ السلام کا دورِ حکومت معاشی خوشحالی اور عوام میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے اعتبار سے بے مثال ہوگا
1. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : یخرج فی آخر امتی المهدی یسقیه اﷲ الغیث و یخرج الارض نباتها و یعطی المال صحاحا و تکثر الماشیة و تعظم الامة یعیش سبعا او ثمانیا یعنی حججا.
قال ابو عبداﷲ هذا حدیث صحیح الاسناد ولم یخرجاه و وافقه الذهبی
حاکم، المستدرک، 4 : 601، رقم : 8673
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت کے آخری دور میں مہدی پیدا ہونگے۔ اللہ تعالیٰ ان پر خوب بارش برسائے گا اور زمین اپنی پیداوار باہر نکال دے گی اور وہ لوگوں کو مال یکساں طور پر دیں گے۔ ان کے زمانۂ (خلافت) میں مویشیوں کی کثرت اور امت کی عظمت ہوگی (وہ خلافت کے بعد) سات سال یا آٹھ سال زندہ رہیں گے۔
2. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم ابشرکم بالمهدی یبعث فی امتی علی اختلاف من الناس و زلزال فیملأ الارض قسطا و عدلا کما ملئت جورا و ظلما یرضی عنه ساکن السماء و ساکن الارض یقسم المال صحاحا، قال له رجل ما صحاحا؟ قال بالسویة بین الناس و یملأ اﷲ قلوب امة محمد صلی الله علیه و آله و سلم غنی و یسعهم عدله حتی یأمر منادیا فینادی فیقول : من له فی المال حاجة؟ فما یقوم من الناس الا رجل واحدفیقول له! ائت السدان یعنی الخازن فقل له ان المهدی یامرک ان تعطینی مالا فیقول له احث فیحثی حتی اذا جعله فی حجره و ائتزره ندم فیقول کنت اجشع امة محمد صلی الله علیه و آله و سلم نفسا او عجز عنی ماوسعهم؟ قال فیرده فلا یقبل منه فیقال له انا لا نأخذ شیئا اعطیناه فیکون کذالک سبع سنین او ثمان سنین او تسع سنین ثم لا خیر فی العیش بعده اوقال ثم لا خیر فی الحیاة بعده.
رواه الترمذی و غیره باختصار کثیر و رواه احمد باسانیده و ابو یعلی باختصار کثیر و رجالهما ثقات
i. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 37، رقم : 11344
ii. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 52، رقم : 11502
iii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 314
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں جو میری امت میں اختلاف و اضطراب کے زمانہ میں بھیجے جائیں گے تو وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ (ان سے پہلے) ظلم و جور سے بھری ہوگی۔ زمین اور آسمان والے ان سے خوش ہوں گے۔ وہ لوگوں کو مال یکساں طور پر دیں گے (یعنی اپنی عطا میں وہ کسی سے امتیاز نہیں برتیں گے) اللہ تعالیٰ (اُن کے دورِ خلافت میں) میری امت کے دلوں کو استغناء و بے نیازی سے بھر دے گا۔ (اور بغیر امتیاز و ترجیح کے) اُن کا انصاف سب کو عام ہوگا وہ اپنے منادی کو حکم دیں گے کہ عام اعلان کر دے کہ جسے مال کی حاجت ہو (وہ مہدی کے پاس آ جائے اس اعلان پر) مسلمانوں کی جماعت میں سے بجز ایک شخص کے کوئی بھی نہیں کھڑا ہوگا۔ مہدی اس سے فرمائیں گے، خازن کے پاس جاؤ اور انہیں کہو کہ مہدی نے مجھے مال دینے کا تمہیں حکم دیا ہے (یہ شخص خازن کے پاس پہنچے گا) تو خازن اس سے کہے گا اپنے دامن میں (حسب تمنا) بھر لے چنانچہ وہ (حسب خواہش) دامن میں بھر لے گا اور خزانے سے باہر لائے گا تو اسے (اپنے اس عمل پر) ندامت ہوگی اور (اپنے دل میں کہے گا کیا) امت محمدیہ علی صاحبہ ا الصلوۃ والسلام میں سب سے بڑھ کر لالچی اور حریص میں ہی ہوں یا یوں کہے گا۔ میرے ہی لئے وہ چیز ناکافی ہے جو دوسروں کے واسطے کافی و وافی ہے۔ (اس ندامت پر) وہ مال واپس کرنا چاہے گا۔ مگر اس سے یہ مال قبول نہیں کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ہم دے دینے کے بعد واپس نہیں لیتے۔ (امام) مہدی عدل و انصاف اور احسان و عطا کے ساتھ آٹھ یا نو سال زندہ رہیں گے۔ ان کی وفات کے بعد زندگی میں کوئی خیر (یعنی لطفِ زندگی باقی) نہیں (رہے گا)۔
3. عن ابی هریرة رضی الله عنه قال ذکر رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی قال ان قصر فسبع والاثمان والافتسع ولیملأن الأرض قسطا کما ملئت ظلما و جورا (1) رواه البزار و رجاله ثقات
(1) هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 316
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مہدی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اگر ان کی مدت خلافت کم ہوئی تو سات برس ہوگی ورنہ آٹھ یا نو سال ہوگی وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ جس طرح اس سے پہلے ظلم و جور سے بھری ہوگی۔
4. عن جابر رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی خلیفة یحثی المال فی الناس حثیا لا یعده عدا ثم قال والذی نفسی بیده لیعودن
رواه البزار و رجاله رجال الصحیح.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 501، رقم : 8400
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 316
iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 362، رقم : 1055
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ میری امت میں ایک خلیفہ ہوگا جو لوگوں کو مال لبالب بھر بھر کے تقسیم کرے گا۔ شمار نہیں کرے گا۔ (یعنی سخاوت اور دریا دلی کی بناء پرشمار کئے بغیر کثرت سے لوگوں میں عطیات تقسیم کریں گے) اور قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس کی قدرت میں میری جان ہے، بالتحقیق (غلبہ اسلام کا دور) ضرور لوٹے گا (یعنی امرِ اسلام مضمحل ہو جانے کے بعد ان کے زمانہ میں پھر سے فروغ حاصل کر لے گا۔)
5. و عن ابی هریرة رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی المهدی ان قصر فسبع والاثمان والا فتسع تنعم امتی فیها نعمة لم ینعموا مثلها یرسل السماء علیهم مدرارا ولا یدخر الارض شیئا من النبات والمال کدوس یقوم الرجل یقول یامهدی اعطنی فیقول خذه.
i. طبرانی، المعجم الاوسط، 5 : 311، رقم : 5406
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 317
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت میں ایک مہدی ہوگا (انکی مدت خلافت) اگر کم ہوئی تو سات یا آٹھ یا نو سال ہوگی۔ میری امت اُن کے زمانہ میں اس قدر خوش حال ہوگی کہ اتنی خوش حالی اسے کبھی نہ ملی ہوگی۔ آسمان سے (حسبِ ضرورت) موسلا دھار بارش ہوگی اور زمین اپنی تمام پیداوار کو اگا دے گی۔ ایک شخص کھڑا ہو کر مال کا سوال کرے گا تو مہدی کہیں گے (اپنی حسبِ خواہش خزانہ میں جا کر) خود لے لو۔
6. عن ابی سیعد نالخدری صعن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی المهدی ان قصرفسبع والا فتسع تنعم امتی فیه نعمة لم ینعموا مثلها قط تؤتی الارض اکلها لاتدخرعنهم شیئا والمال یومئذ کدوس. یقوم الرجل یقول یا مهدی اعطنی فیقول خذ.
i. ابن ماجه، السنن، 2 : 1366، رقم : 4083
ii. حاکم، المستدرک، 4 : 601، رقم : 8675
iii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 512، رقم : 37638
iv. ابو عمر والدانی، السنن الوارده فی الفتن، 5 : 1035، رقم : 550
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت میں مہدی ہوگا جو کم سے کم سات سال ورنہ نو سال تک رہے گا۔ ان کے زمانے میں میری امت اتنی خوشحال ہوگی کہ اس سے قبل کبھی ایسی خوشحال نہ ہوئی ہوگی۔ زمین اپنی ہر قسم کی پیداوار ان کے لئے نکال کر رکھ دے گی اور کچھ بچا کر نہ رکھے گی اور مال اس زمانے میں کھلیان میں اناج کے ڈھیر کی طرح پڑا ہوگا حتی کہ ایک شخص کھڑا ہو کر کہے گا اے مہدی! مجھے کچھ دیجئے۔ وہ فرمائیں گے (جتنا مرضی میں آئے) اٹھا لے۔
7. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال خشینا ان یکون بعد نبینا حدث فسألنا نبی اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم قال ان فی امتی المهدی یخرج یعیش خمسا او سبعا او تسعا زیدنالشاک، قال قلنا و ما ذالک قال سنین قال فیجیئ الیه الرجل فیقول یا مهدی اعطنی اعطنی قال فیحثی له فی ثوبه ما استطاع ان یحمله.
هذا حدیث حسن
i. ترمذی، الجامع الصحیح، 4 : 506، رقم : 2232
ii. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 21، رقم : 11179
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد وقوع حوادث کے خیال سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد کیا ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت میں مہدی ہوگا جو پانچ سات یا نو تک حکومت کرے گا (زید راوی حدیث کو ٹھیک مدت میں شک ہے) میں نے پوچھا کہ اس عدد سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا (اس عدد سے مراد) سال ہیں۔ ان کا زمانہ ایسی خیر و برکت کا ہوگا کہ ایک شخص ان سے آ کر سوال کرے گا اور کہے گا کہ اے مہدی! مجھے کچھ دیجئے، مجھے کچھ دیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ امام مہدی ہاتھ بھر بھر کر اس کو اتنا مال دے دیں گے جتنا وہ اٹھانے کی استطاعت رکھتا ہوگا۔
فصل ہشتم
امام مہدی علیہ السلام کی ولایت و سلطنت انعاماتِ الٰہیہ کی کثرت کے لحاظ سے عدیم المثال ہوگی
1. حدثنا عبداﷲ بن نمیر ثنا موسی الجهنی ثنی عمر بن قیس الماصر ثنی مجاهد ثنی فلان رجل من اصحاب النبی صلی الله علیه و آله و سلم ان المهدی لا یخرج حتی تقتل النفس الزکیة فاذا قتلت النفس الزکیة غضب علیهم من فی السماء ومن فی الارض فاتی الناس المهدی فزفوه کما تزف العروس الی زوجها لیلة عرسها و هو یملأ الارض قسطا و عدلا ویخرج الارض نباتها و تمطر السماء مطرها وتنعم امتی فی ولایته نعمة لم تنعمها قط.
ابن ابی شیبه، المصنف : 7 : 514 : رقم : 37653
امام مجاہد (مشہور تابعی) ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا ’’نفس زکیہ‘‘ کے قتل کے بعد ہی خلیفہ مہدی کا ظہور ہوگا۔ جس وقت نفس زکیہ قتل کر دیے جائیں گے تو زمین و آسمان والے ان قاتلین پر غضب ناک ہوں گے۔ بعد ازاں لوگ (امام) مہدی کے پاس آئیں گے اور انہیں دلہن کی طرح آراستہ و پیراستہ کریں گے اور (امام) مہدی زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ (ان کے زمانہ خلافت میں) زمین اپنی پیداوار کو اُگا دے گی اور آسمان خوب برسے گا اور میری امت پر ان کی ولایت و سلطنت میں اس قدر نعمتیں نازل ہوں گی کہ اتنی نعمتوں سے اسے پہلے کبھی نہیں نوازا گیا ہوگا۔
ضروری وضاحت : ایک نفس زکیہ محمد بن عبداللہ بن حسین بن علی بن ابی طالب رضی اﷲ عنہم ہیں جنہوں نے خلیفہ منصور عباسی کے خلاف 245ھ میں خروج کیا تھا اور شہید ہوئے تھے۔ حدیث بالا میں مشہود ’’نفس زکیہ‘‘ سے مراد یہ نہیں ہیں بلکہ اس نام کے ایک اور بزرگ ہوں گے جو ظہور امام مہدی رحمۃ اللہ علیہ کے زمانہ سے قبل ہوں گے۔
2. عن ابی هریرة رضی الله عنه ان رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی المهدی ان قصر فسبع والافثمان والافتسع تنعم امتی فیه نعمة لم ینعموا مثلها یرسل اﷲ السماء علیهم مدرارا ولا تدخر الارض بشئ من النبات و المال کدوس یقوم الرجل فیقول یا مهدی اعطنی فیقول خذه.
i. طبرانی، المعجم الاوسط، 5 : 311، رقم :5406
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 317
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت میں (امام) مہدی ہونگے جن کا زمانہ اگر کم ہوا تو سات سال ورنہ آٹھ یا نو سال ہوگا مہدی کے زمانے میں میری امت اس قدر خوشحال ہوگی کہ ایسی خوشحالی اسے کبھی نہ ملی ہوگی۔ اللہ رب العزت آسمان سے (حسب ضرورت) بارش نازل فرمائے گا اور زمین اپنی تمام پیداوار اگا دے گی۔ اور مال کھلیان کی طرح پڑا ہوگا۔ ایک آدمی اُٹھ کر عرض کرے گا اے مہدی مجھے عطا فرمائیں تو آ پ ارشاد فرمائیں گے (اپنی مرضی کے مطابق) لے لو۔
3. عن علی رضی الله عنه قال : ’’قلت : یا رسول اﷲ أمنا آل محمد المهدی أم من غیرنا؟ فقال : لا، بل منا، یختم اﷲ به الدین کما فتح بنا، و بنا ینقذون من الفتنة کما أنقذوا من الشرک، وبنا یؤلف اﷲ بین قلوبهم بعد عداوة الفتنة کما ألف بین قلوبهم بعد عداوة الشرک، و بنا یصبحون بعد عداوة الفتنة إخوانا کما أصبحوا بعد عداوة الشرک إخواناً فی دینهم‘‘
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 61
ii. طبرانی، المعجم الاوسط، 1 : 56، رقم : 157
iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 370، رقم : 1089
iv. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 371، رقم : 1090
v. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 371
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ نے فرمایا۔ میں نے (حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں) عرض کی۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا (امام) مہدی ہم آل محمد میں سے ہوں گے یا ہمارے علاوہ کسی اور سے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا : نہیں، بلکہ وہ ہم ہی میں سے ہونگے۔ اللہ رب العزت ان پر (سلطنت) دین اسی طرح ختم فرمائے گا جیسے ہم سے آغاز فرمایا ہے اور ہمارے ذریعے ہی لوگوں کو فتنہ سے بچایا جائیگا جس طرح انہیں شرک سے نجات عطا فرمائی گئی ہے اور ہمارے ذریعے ہی اللہ انکے دلوں میں فتنہ کی عداوت کے بعد محبت و الفت پیدا فرمائیگا۔ جس طرح اللہ نے شرک کی عداوت کے بعد انکے دلوں میں (ہمارے ذریعے) الفت پیدا فرمائی اور ہمارے ذریعے ہی فتنہ (و فساد) کی عداوت کے بعد لوگ آپس میں بھائی بھائی ہو جائیں گے، جس طرح وہ شرک کی عداوت کے بعد اس دین میں بھائی بھائی بن گئے ہیں۔
فصل نہمم
حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی امام مہدی علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا فرمائیں گے
1. عن ابی هریرة رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم و امامکم منکم.
i. بخاری، الصحیح، 3 : 1272، رقم : 3265
ii. مسلم، الصحیح، 1 : 136، رقم : 155
iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 213، رقم : 6802
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تم لوگوں کا اس وقت ( خوشی سے) کیا حال ہوگا۔ جب تم میں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (آسمان سے) اُتریں گے اور تمہارا امام تمہیں میں سے ہوگا۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں گے اور امام خود عیسیٰ علیہ السلام نہیں ہوں گے، بلکہ اُمّت کا ایک فرد یعنی خلیفہ مہدی ہوں گے چنانچہ حافظ ابن حجر بحوالہ مناقب الشافعی از امام ابو الحسین آبری لکھتے ہیں کہ اس بارے میں احادیث متواتر ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک نماز خلیفہ مہدی کی اقتداء میں ادا کریں گے۔
(فتح الباری، ج 6، رضی الله عنه 493)
2. عن جابر بن عبداﷲ الانصاری رضی الله عنه قال سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول لا تزال طائفة من امتی یقاتلون علی الحق ظاهرین الی یوم القیمة قال و ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام فیقول امیرهم تعال صل لنا فیقول لا، ان بعضکم علی بعض امراء تکرمة اﷲ هذه الامة.
i. مسلم، الصحیح، 1 : 137، رقم : 156
ii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 231، رقم : 6819
iii. ابن منده، الایمان، 1 : 517، رقم : 418
iv. ابن جارود، المنتقی، 1 : 257، رقم : 1031
v. بیهقی، السنن الکبریٰ، 9 : 180
vi. ابو عوانه، المسند، 1 : 99، رقم : 317
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری امت میں سے ایک جماعت قیام حق کے لیے کامیاب جنگ قیامت تک کرتی رہے گی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ان مبارک کلمات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’آخر میں(حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام آسمان سے اتریں گے تو مسلمانوں کا امیر، ان سے عرض کرے گا تشریف لائیے ہمیں نماز پڑھائیے اس کے جواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے (اس وقت) میں امامت نہیں کروں گا۔ تمہارا بعض، بعض پر امیر ہے‘‘ (یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس وقت امامت سے انکار فرما دیں گے اس فضیلت و بزرگی کی بناء پر جو اللہ تعالیٰ نے اس امت کو عطا کی ہے۔)
3. عن جابر رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یخرج الدجال فی خفة من الدین و ذکر الدجال ثم قال ثم ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام فینادی من السحر فیقول یا ایها الناس ما یمنعکم ان تخرجوا الی هذا الکذاب الخبیث فیقولون هذا رجل جنی فینطلقون فاذا هم بعیسی ابن مریم علیه السلام فتقام الصلوة فیقال له تقدم یا روح اﷲ فیقول لیتقدم امامکم فلیصل بکم فاذا صلوا صلوة الصبح خرجوا الیه قال فحین یراه الکذاب ینماث کما ینماث الملح فی الماء.
(رواه الحاکم فی المستدرک و قال هذا حدیث صحیح الاسناد ولم یخرجاه وقال الشیخ الذهبی فی تلخیصه هو علی شرط مسلم)
i. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 444، رقم : 14997
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 444
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا دین کے کمزور ہوجانے کی حالت میں دجال نکلے گا اور دجال سے متعلق تفصیلات بیان کرنے کے بعد فرمایا بعدازاں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (آسمان سے) اتریں گے اور بوقت سحر (یعنی صبح صادق سے پہلے) آواز دیں گے کہ اے مسلمانو! تمہیں اس جھوٹے خبیث (دجال) سے مقابلہ کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟ تو لوگ کہیں گے کہ یہ کوئی جناتی مخلوق ہے۔ پھر آگے بڑھ کر دیکھیں گے تو انہیں عیسیٰ علیہ السلام نظر آئیں گے۔ پھر نماز فجر کے لیے اقامت ہوگی تو ان کا امیر کہے گا اے روح اللہ! امامت کے واسطے آگے تشریف لائیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے ’’تمہارا امام ہی تمہیں نماز پڑھائے‘‘ (اور اس وقت کے امام سیدنا مہدی ہوں گے)۔ جب لوگ نماز سے فارغ ہو جائیں گے تو (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قیادت میں) دجال سے مقابلہ کے لیے نکلیں گے۔ دجال جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھے گا تو (خوف کے مارے) نمک کے پگھلنے کی طرح پگھلنے لگے گا۔
4. عن ابی امامة الباهلی رضی الله عنه مرفوعا فقالت ام شریک بنت ابی العکر یا رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم فاین العرب یومئذ؟ قال هم یومئذ قلیل و جلهم ببیت المقدس وامامهم رجل صالح قد تقدم یصلی بهم الصبح اذ نزل علیهم ابن مریم الصبح فرجع ذلک الامام ینکص یمشی القهقری لیتقدم عیسی ابن مریم یصلی بالناس فیضع عیسی یده بین کتفیه ثم یقول له تقدم فصل فانها لک اقیمت فیصلی بهم امامهم.
اسناده قوی و اما فی الحدیث و امامهم رجل صالح فالمراد به المهدی کما جاء التصریح به
ابن ماجه، السنن، 2 : 1361، رقم : 4077
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ایک طویل حدیث روایت کرتے ہیں جس میں ہے کہ ایک صحابیہ ام شریک بنت ابی العکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم عرب اس وقت کہاں ہوں گے۔ (مطلب یہ ہے کہ اہل عرب دین کی حمایت میں مقابلے کے لیے کیوں سامنے نہیں آئیں گے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ عرب اس وقت کم ہوں گے اور ان میں بھی اکثر بیت المقدس (یعنی شام) میں ہوں گے اور ان کا امام و امیر ایک رجل صالح (مہدی) ہوگا جس وقت ان کا امام نماز فجر کے لیے آگے بڑھے گا۔ اچانک (حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اسی وقت (آسمان سے) اتریں گے۔ امام پیچھے ہٹے گا تاکہ (حضرت) عیسیٰ علیہ السلام نماز پڑھائیں۔ (حضرت) عیسیٰ علیہ السلام امام کے کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھ کر فرمائیں گے آگے بڑھو اور نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے ہی لیے اقامت کہی گئی ہے تو انکے امام (مہدی) لوگوں کو نماز پڑھائیں گے۔
5. عن عثمان بن ابی العاص رضی الله عنه مرفوعا و ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام عند صلوة الفجر فیقول له الناس یاروح اﷲ تقدم فصل بنا فیقول انکم معاشر امة محمد امراء بعضکم علی بعض فتقدم انت فصل بنا فیتقدم الامیر فیصلی بهم.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 524، رقم : 8473
ii. طبرانی، المعجم الکبیر، 9 : 60، رقم : 8392
حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’(حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نماز فجر کے وقت (آسمان سے) اتریں گے تو لوگ ان سے عرض کریں گے۔ اے روح اللہ آگے تشریف لائیے، اور ہمیں نماز پڑھائیے، تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے ’’تم امت محمدیہ کے لوگ ہو۔ اس امت کا بعض بعض پر امیر ہے پس آپ ہی آگے بڑھیں اور ہمیں نماز پڑھائیں‘‘ تو مسلمانوں کا امیر آگے بڑھے گا اور نماز پڑھائے گا۔
6. عن عبد اﷲ بن عمرو رضی الله عنه قال المهدی الذی ینزل علیه عیسی ابن مریم و یصلی خلفه عیسی.
i. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 373، رقم : 1103
ii. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 78
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام امام مہدی کے بعد نازل ہوں گے اور ان کے پیچھے (ایک) نماز ادا فرمائیں گے۔
7. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم منا الذی یصلی عیسی ابن مریم خلفه.
i. محمد بن ابی بکر الدمشقی، المنار المنیف، 1 : 147، رقم : 37
ii. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 64
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اسی امت میں سے ایک شخص ہوگا جس کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نماز ادا فرمائیں گے۔
8. عن حذیفة رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یلتفت المهدی و قد نزل عیسی ابن مریم کانما یقطر من شعره الماء فیقول المهدی تقدم صل بالناس فیقول عیسی علیه السلام انما اقیمت الصلوة لک فیصلی خلف رجل من ولدی.
سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 81
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اتر چکے ہوں گے ان کو دیکھ کر یوں معلوم ہوگا گویا ان کے بالوں سے پانی ٹپک رہا ہے اس وقت امام مہدی ان کی طرف مخاطب ہو کر عرض کریں گے تشریف لائیے اور لوگوں کو نماز پڑھا دیجئے۔ وہ فرمائیں گے اس نماز کی اقامت تو آپ کیلئے ہو چکی ہے اس لئے نماز تو آپ ہی پڑھائیں چنانچہ وہ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) یہ نماز میری اولاد میں سے ایک شخص کے پیچھے ادا فرمائیں گے۔
9. عن ابن سیرین قال المهدی من هذه الامة و هو الذی یؤم عیسی ابن مریم علیهما السلام.
i. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37649 ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 373، رقم : 1107
ابن سیرین سے روایت ہے کہ (امام) مہدی اسی امت میں سے ہوں گے اور عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی امامت سرانجام دیں گے۔
فصل دہم
امام مہدی علیہ السلام کی اطاعت واجب اور تکذیب کفر ہوگی
1. عن شهر بن حوشب رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : فی المحرم ینادی من السماء : ألا إن صفوة اﷲ فلان، فاسمعوا له وأطیعوا، فی سنة الصوت والمعمة.
i. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 226، رقم : 630
ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 338، رقم : 980
iii. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 76
حضرت شہر بن حوشب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’محرم (کے مہینے) میں آواز دینے والا آسمان سے آواز دے گا۔ خبردار (آگاہ ہو جاؤ) بیشک فلاں بندہ اللہ رب العزت کا چنا ہوا (منتخب کردہ) شخص ہے۔ پس تم ان کی بات سنو اور ان کی اطاعت کرو۔
2. عن جابر بن عبداﷲ رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : من کذب بالدجال فقد کفر، ومن کذب بالمهدی فقد کفر.
سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 73
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے دجال (کے آنے) کا انکار کیا یقیناً اس نے کفر (کا ارتکاب) کیا۔ اور جس نے (امام) مہدی (کے تشریف لانے) کا انکار کیا یقیناً اس نے (بھی) کفر کیا۔
3. عن ابن عمررضی اﷲ عنهما قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : یخرج المهدی و علی رأسه عمامة، فیأتی مناد ینادی : هذا المهدی خلیفة اﷲ فاتبعوه.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 61
ii. طبرانی، مسند الشامیین، 2 : 71، رقم : 937
iii. دیلمی، الفردوس، 5 : 510، رقم : 8920
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ (امام) مہدی تشریف لائیں گے اور ان کے سر پر عمامہ ہوگا۔ پس ایک منادی یہ آواز بلند کرتے ہوئے آئے گا کہ یہ مہدی ہیں جو اللہ کے خلیفہ ہیں۔ سو تم ان کی اتباع و پیروی کرو۔
فصل یازدہم
امام آخرالزمان، مہدی الارض و السماء ہوں گے اور ان کے لئے آسمانی و زمینی علامات کا ظہور ہوگا
1. عن سلمان بن عیسی قال : بلغنی أنه علی یدی المهدی یظهر تابوت السکینة من بحیرة طبریة حتی یحمل فیوضع بین یدیه ببیت مقدس، فإذ نظرت إلیه الیهود أسلمت إلا قلیلا منهم.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 83
ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 360، رقم : 1050
حضرت سلمان بن عیسیٰ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا۔ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ بحیرہ طبریہ سے (امام) مہدی کے ذریعے تابوت سکینہ ظاہر ہوگا۔ یہاں تک کہ بیت المقدس میں آپ کے سامنے اسے اٹھا کر رکھ دیا جائیگا۔ جب یہود اس (تابوت) کو دیکھیں گے تو چند لوگوں کے سوا تمام اسلام قبول کرلیں گے۔
2. عن کعب رضی الله عنه قال : یطلع نجم من المشرق قبل خروج المهدی، له ذنب یضیء.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 82
ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 229 رقم : 642
حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا۔ امام مہدی کے خروج (ظہور) سے پہلے جانبِ مشرق سے ایک ستارہ طلوع ہوگا جس کی چمکتی ہوئی دم ہوگی۔
3. عن شریک رضی الله عنه قال : بلغنی أنه قبل خروج المهدی ینکسف القمر فی شهر رمضان مرتین.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 82
ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 229، رقم : 642
حضرت شریک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ (امام) مہدی کے خروج (ظہور) سے پہلے رمضان المبارک کے مہینے میں دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا۔
4. عن علی رضی الله عنه ، قال : إذا نادی مناد من السماء إن الحق فی آل محمد فعند ذلک یظهر المهدی علی أفواه الناس، و یشربون حبه، ولا یکون لهم ذکر غیره.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 68
ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 334، رقم : 965
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا ’’جب آسمان سے آواز دینے والا آواز دے گا کہ حق آل محمد میں ہے تو اس وقت لوگوں کی زبانوں پر (امام) مہدی کا ظہور ہوگا۔ اور لوگوں کو انکی محبت (اسطرح) پلا دی جائیگی کہ وہ انکے سوا کسی (اور) کا تذکرہ نہیں کریں گے۔
5. عن ثوبان رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : ’’إذا رأیتم الرایات السود قد أقبلت من خراسان فأتوها ولو حبوا علی الثلج، فإن فیها خلیفة اﷲالمهدی‘‘
فصل دوازدہم
امام مہدی علیہ السلام روئے زمین پر بارھویں امام اور آخری خلیفۃ اللہ ہوں گے
1. عن جابر بن سمرة رضی الله عنه قال : سمعت رسول اﷲ یقول : لایزال هذا الدین قائماً حتی یکون علیکم اثنا عشر خلیفة کلهم تجتمع علیه الامة. فسمعت کلاماً من النبی صلی الله علیه و آله و سلم لم افهمه، قلتُ لأبی : ما یقول؟ قال : کلهم من قریش.
ابو داؤد، السنن، 4 : 106، رقم : 4289
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ’’یہ دین قائم رہے گا یہاں تک کہ تم پر بارہ خلفاء ہونگے۔ ان تمام پر امت مجتمع ہوگی پھر میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے (کچھ) گفتگو سنی جسے میں سمجھ نہ سکا۔ تو میں نے اپنے باپ سے عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں میرے باپ نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’وہ تمام (بارہ خلفاء) قریش سے ہونگے۔‘‘
2. عن جابر بن سمرة رضی الله عنه قال : سمعت رسول اﷲ یقول : لایزال هذا الدین عزیزا الی اثنی عشر خلیفة قال : فکبر الناس و ضجوا، ثم قال کلمة خفیة قلت لابی : یا ابت ما قال؟ قال : کلهم من قریش.
ابوداؤد، السنن، 4 : 106، رقم : 4280 / 4281
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ’’یہ دین بارہ خلفاء کے آنے تک غالب رہے گا‘‘ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (اس پر) لوگوں نے (بلند آواز) سے ’’اللہ اکبر‘‘ کہا اور شور برپا ہو گیا پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آہستہ آواز میں ایک کلمہ ارشاد فرمایا۔ میں نے اپنے باپ سے عرض کیا۔ ابا جان! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ (انہوں نے بتایا) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’وہ سب (بارہ خلفاء) قریش میں سے ہونگے‘‘۔
امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ الحاوی للفتاویٰ میں ابوداؤد کی مذکورہ بالا روایات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
تنبیه : عقد أبو داود فی سننه بابا فی المهدی و أورد فی صدره حدیث جابر بن سمرة عن رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : ’’لا یزال هذا الدین قائماً حتی یکون اثنا عشر خلیفة کلهم تجتمع علیه الأمة‘‘ و فی روایة ’’لا یزال هذا الدین عزیزًا إلی اثنی عشر خلیفة کلهم من قریش‘‘، فأشار بذلک إلی ماقاله العلماء إن المهدی أحد الاثنی عشر.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 85
ii. ابو داؤد، السنن، 4 : 106، رقم : 4279
امام ابو داؤد نے اپنی کتاب سنن ابی داؤد میں امام مہدی پر ایک باب باندھا ہے جس کے شروع میں رسول اللہ اسے حضرت جابر بن سمرہ کی روایت درج فرمائی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا یہ دین قائم رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء ہونگے جن پر یہ امت مجتمع ہوگی‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے ’’یہ دین بارہ خلفاء تک غالب رہے گا۔ اور وہ تمام خلفاء قریش سے ہونگے‘‘
امام ابو داؤد نے گویا یہ باب باندھ کر علماء کے اس قول کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ امام مہدی ان بارہ خلفاء میں سے ایک ہیں۔
امام سیوطی نے اس سے واضح طور پر یہ استنباط فرمایا ہے کہ امام مہدی روئے زمین پر بارھویں اور آخری امام ہوں گے کیونکہ ابو داؤد، امام مہدی کے بارے باب کا آغاز ان دو احادیث سے کرکے پھر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی یہ حدیث لائے ہیں
عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت : سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول : المهدی من عترتی من ولد فاطمة.
ابوداؤد، السنن، 4، 106، رقم : 8284
کہ ’’امام مہدی میری عترت اور اولاد فاطمہ سے ہوں گے‘‘ اور اس سے پہلے وہ حدیث بھی لائے ہیں جس میں ارشاد ہے کہ قیامت میں سے خواہ ایک ہی دن کیوں نہ بچ جائے اللہ رب العزت میری اہل بیت میں سے ایک شخص (مہدی) کو بھیجے گا جو زمین کو عدل سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم سے بھر دی گئی تھی۔
إ3. عن أبی سعید رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : یکون عند انقطاع من الزمان و ظهور من الفتن رجل یقال له المهدی، یکون عطاؤه هنیئا.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 63
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا آخری زمانے میں جب بہت سے فتنے ظاہر ہونگے تو اس وقت ایک آدمی ہوگا جس کو ’’المھدی‘‘ کہا جائیگا۔ انکی عطائیں (بڑی) خوشگوار ہونگی۔
4. عن الزهری قال : (اذا) التقی السفیانی والمهدی للقتال یومئذ یسمع صوت من السماء : ألا إن أولیاء اﷲ أصحاب فلان. یعنی المهدی. وقالت أسماء بنت عمیس : إن أمارة ذلک الیوم أن کفا من السماء مدلاة ینظر إلیها الناس.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 76
امام الزھری سے روایت ہے آپ نے فرمایا جب سفیان (کا لشکر) اور امام مہدی علیہ السلام کا لشکر قتال کے لئے آمنے سامنے ہونگے۔ تو اس دن آسمان سے ایک آواز سنائی دے گی۔
خبردار! (آگاہ رہو) بیشک (امام) مہدی کے احباب ہی اللہ کے ولی اور دوست ہیں۔ اور اسماء بنت عمیس رضی اﷲ عنہا نے فرمایا اس دن کی علامت یہ ہوگی کہ آسمان سے لٹکا ہوا ہاتھ نظر آئیگا جس کو (تمام) لوگ دیکھیں گے۔
5. عن علی رضی الله عنه قال : قلت : یا رسول اﷲ أمنا آل محمد المهدی أم من غیرنا؟ فقال : لا، بل منا، یختم اﷲ به الدین کما فتح بنا، و بنا ینقذون من الفتنة کما أنقذوا من الشرک، وبنا یؤلف اﷲ بین قلوبهم بعد عداوة الفتنة کما ألف بین قلوبهم بعد عداوة الشرک، و بنا یصبحون بعد عداوة الفتنة إخوانا کما أصبحوا بعد عداوة الشرک إخواناً فی دینهم.
i. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 61
ii. طبرانی، المعجم الاوسط، 1 : 56، رقم : 157
iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 370، رقم : 1089
iv. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 371، رقم : 1090
v. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 371
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ نے فرمایا۔ میں نے (حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں) عرض کی۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا (امام) مہدی ہم آل محمد میں سے ہوں گے یا ہمارے علاوہ کسی اور سے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا : نہیں، بلکہ وہ ہم میں سے ہونگے۔ اللہ رب العزت ان پر (سلطنت) دین اسی طرح ختم فرمائے گا جیسے ہم سے آغاز فرمایا تھا۔ اور ہمارے ذریعے ہی لوگوں کو فتنہ سے بچایا جائیگا جس طرح انہیں شرک (اور کفر) سے نجات عطا فرمائی گئی ہے اور ہمارے ذریعے ہی اللہ انکے دلوں میں فتنہ کی عداوت کے بعد (محبت اور) الفت پیدا فرمائیگا۔ جس طرح اللہ نے شرک کی عداوت کے بعد انکے دلوں میں (ہمارے ذریعے) الفت پیدا فرمائی اور ہمارے ذریعے ہی فتنہ (و فساد) کی عداوت کے بعد لوگ آپس میں بھائی بھائی ہو جائیں گے، جس طرح وہ شرک کی عداوت کے بعد اس دین میں بھائی بھائی بن گئے ہیں۔
6. عن أرطاة قال : ثم یخرج رجل من أهل بیت النبی صلی الله علیه و آله و سلم مهدی حسن السیرة، یغزو مدینة قیصر، وهو آخر أمیر من أمة محمد صلی الله علیه و آله و سلم ، ثم یخرج فی زمانه الدجالُ و ینزل فی زمانه عیسی ابن مریم.
i. نعیم بن حماد، 1 : 402، 408، رقم : 1214، 1234
ii. سیوطی، الحاوی، للتفاوی، 2 : 80
حضرت ارطاۃ سے مروی ہے پھر اہل بیت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حسن سیرت کے پیکر ایک شخص (امام) مہدی کا ظہور ہوگا جو قیصر روم کے شہر میں جنگ کریں گے اور وہ امت محمدی علی صاحبھا الصلوٰت کے آخری امیر ہونگے۔ پھر انکے زمانہ میں دجال ظاہر ہوگا اور انکے زمانہ میں ہی حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام (آسمان سے) نازل ہوں گے۔
امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’الحاوی للفتاویٰ‘‘ میں امام منتطر (امام مہدی) کے ظہور کے وقت کے آثار و علامات درج فرمانے کے بعد ارشاد فرمایا ہے کہ :
هذه الآثار کلها لخصتها من کتاب ’’الفتن‘‘ لنعیم بن حماد، وهو أحد الائمة الحفاظ، و أحد شیوخ البخاری.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 80
یہ تمام آثار و علامات ہیں جن کی تلخیص میں نے نعیم بن حماد کی کتاب ’’الفتن‘‘ سے کی ہے اور وہ (نعیم بن حماد) ائمہ حفاظ میں سے ہیں اور (امام) بخاری کے شیوخ (اساتذہ) میں سے ایک ہیں۔
7. عن جابر رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یکون فی آخر امتی خلیفة یحثی المال حثیا ولا یعده عدا.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 60، 61
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا میری امت کے آخری دور میں ایک خلیفہ ہوگا جو مال لبالب بھر بھر کے دے گا اور اسے شمار نہیں کرے گا۔
8. و عن جابر رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون فی امتی خلیفة یحثی المال فی الناس حثیا لا یعده عدا ثم قال والذی نفسی بیده لیعودن.
رواه البزار و رجاله رجال الصحیح
i. حاکم، المستدرک، 4 : 501، رقم : 8400 ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 316 iii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 362، رقم : 1055
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ میری امت میں ایک خلیفہ ہوگا جو لوگوں کو مال لبالب بھر بھر کے تقسیم کرے گا۔ اور اسے شمار نہیں کرے گا۔ اور قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس کی قدرت میں میری جان ہے، بالتحقیق (غلبہ اسلام کا دور) ضرور لوٹے گا (یعنی امرِ اسلام مضمحل ہو جانے کے بعد ان کے زمانہ میں پھر سے فروغ حاصل کر لے گا۔)
9. عن ابن مسعود رضی الله عنه قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : لو لم یبق من الدنیا إلا لیلة لطول اﷲ تلک لیلة حتی یملک رجل من أهل بیتی یواطی، اسمه اسمی وا سم أبیه اسم أبی، یملؤها قسطا وعدلا کما ملئت ظلماً و جوراً، ویقسم المال بالسویة، ویجعل اﷲ الغنی فی قلوب هذه الأمة، فیمکث سبعا أو تسعا، ثم لا خیر فی عیش الحیاة بعد المهدی.
i. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 64
ii. طبرانی، المعجم الکبیر، 10 : 133، رقم : 10216
iii. طبرانی، المعجم الکبیر، 10 : 135، رقم : 10224
iv. ابو عمرو الدانی، السنن الوارده فی الفتن، 5 : 1055، رقم : 572
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’اگر دنیا (کے زمانہ) میں صرف ایک رات ہی باقی رہ گئی تو بھی اللہ رب العزت اس رات کو لمبا فرما دے گا یہاں تک کہ میری اہل بیت میں سے ایک شخص بادشاہ بنے گا جس کا نام میرے نام اور جس کے والد کا نام میرے والد کے نام جیسا ہوگا۔ وہ زمین کو انصاف اور عدل سے لبریز کر دیں گے جس طرح وہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوئی تھی اور وہ مال کو برابر تقسیم کریں گے اور اللہ رب العزت اس امت کے دلوں میں غنا پیدا فرما دے گا۔ وہ سات یا نو سال رہیں گے۔ پھر (امام) مہدی کے (زمانے کے) بعد زندگی میں کوئی خیر (یعنی لطف زندگی باقی) نہیں (رہے گا)۔
مآخذ و مراجع
1۔ ابوداؤد، سلیمان بن الاشعث السجستانی الاذدی (م : 275ھ)، السنن، بیروت : دارالفکر
2۔ ابن ابی شیبہ، ابوبکر عبداللہ بن محمد الکوفی (م : 235ھ)، المصنف، الریاض : مکتب الرشد، 1409ھ
3۔ ابن ماجہ، محمد بن یزید ابو عبداللہ القزوینی (م : 275ھ)، السنن، بیروت : دارالفکر
4۔ ابن حبان، محمد بن حبان بن احمد ابو حاتم التمیمی (م : 354ھ)، الصحیح، بیروت : مؤسسۃ الرسالہ، 1414ھ / 1993ء
5۔ ازدی، معمر بن راشد (م : 151ھ)، الجامع، بیروت : مکتب الاسلامی، 1403ھ
6۔ ابن راھویہ، اسحاق بن ابراہیم المروزی (م : 238ھ)، المسند، مدینہ منورہ : مکتبۃ الایمان، 1995ء
7۔ ابویعلیٰ، احمد بن علی الموصلی التمیمی (م : 307ھ)، المسند، دمشق : دارالمامون للتراث، 1404ھ / 1984ء
8۔ ابو عمرو الدانی، عثمان بن سعید المقرئی (م : 444ھ)، السنن الواردۃ فی الفتن، الریاض : دارالعاصمہ، 1416ھ
9۔ احمد بن حنبل، ابو عبداللہ الشیبانی (م : 241ھ)، المسند، مصر : مؤسسہ قرطبہ
10۔ ابن مندہ، محمد بن اسحاق بن یحیی (م : 395ھ)، الایمان، بیروت، مؤسسۃ الرسالہ، 1406ھ
11۔ ابن جارود، ابو محمد عبداللہ بن علی النیسابوری (م : 307ھ)، المنتقیٰ، بیروت : موسسۃ الکتاب الثقافیہ، 1408ھ / 1988ء
12۔ ابو عوانہ، یعقوب بن اسحاق الاسفرائینی (م : 316)، المسند، بیروت : دارالمعرفہ، 1998ء
13۔ امام ربانی مجدد الف ثانی، شیخ احمد سرہندی (م : 1134ھ)، مکتوبات، دہلی : مطبعہ مرتضوی، 1290ھ
14۔ بخاری، ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل (م : 256ھ)، الصحیح، بیروت : دار ابن کثیر، الیمامہ، 1407ھ / 1987
15۔ بزار، ابوبکر احمد بن عمر و بن عبدالخالق (م : 292ھ)، المسند، بیروت : مکتبہ المدینہ، 1409ھ
16۔ بیہقی، ابوبکر، احمد بن الحسین بن علی بن موسیٰ (م : 458ھ)، سنن البیہقی الکبریٰ، مکۃ المکرمۃ : مکتبۃ دار الباز، 1414ھ / 1994ء
17۔ ترمذی، محمد بن عیسیٰ (م : 379ھ)، الجامع الصحیح، بیروت : دار احیاء التراث العربی
18۔ حاکم، ابو عبداللہ، محمد بن عبداللہ النیشابوری (م : 405ھ)، المستدرک علی الصحیحین، بیروت : دار الکتب العلمیہ، 1411ھ / 1990ء
19۔ دیلمی، ابو شجاع شیرویہ بن شھر داربن شیرویہ الھمذانی (م : 509ھ)، الفردوس بماثور الخطاب، بیروت : دارالکتب العلمیہ، 1986ء
20۔ رویانی، ابوبکر محمد بن ہارون (م : 307ھ)، المسند، قاہرہ : موسسۃقرطبۃ، 1416ھ
21۔ سیوطی، جلال الدین (م : 911ھ)، الحاوی للفتاویٰ، فیصل آباد
22۔ شاہ ولی اللہ، محدث دہلوی (م : 1176ھ)، التفہیمات الالہٰیہ، حیدر آباد / پاکستان : مطبع حیدری، 1967ء
23۔ شاہ ولی اللہ، محدث دہلوی (م : 1176ھ)، ھمعات، حیدر آباد، پاکستان : شاہ ولی اللہ اکیڈمی
24۔ شاہ اسماعیل دہلوی (م : 1246ھ)، صراط مستقیم، دیوبند، انڈیا : کتب خانہ اشرفیہ
25۔ طبرانی، ابو القاسم سلیمان بن احمد بن ایوب (م : 360ھ) المعجم الکبیر، الموصل : مکتبۃ العلوم والحکم، 1404ھ / 1983ء
26۔ طبرانی، ابو القاسم سلیمان بن احمد بن ایوب (م : 360ھ) مسند الشامیین، بیروت : مؤسسۃ الرسالہ، 1405ھ
27۔ طبرانی، ابو القاسم، سلیمان بن احمد (م : 360ھ)، المعجم الاوسط، القاھرۃ دار الحرمین، 1415ھ
28۔ ابن حجر عسقلانی، ابو الفضل احمد بن علی (م : 852ھ)، فتح الباری، بیروت : دارالمعرفۃ، 1379ھ
29۔ مسلم بن الحجاج، ابو الحسن القشیری النیشابوری (م : 261ھ)، الصحیح، بیروت : دار احیاء التراث العربی۔
30۔ مقدسی، ابو عبداللہ محمد بن عبدالواحد بن احمد الحنبلی (م : 643ھ)، الاحادیث المختارہ، مکہ المکرمہ : مکتبۃ النہضۃ الحدیثۃ، 1410ھ
31۔ مناوی، عبدالرؤف (م : 1031ھ)، فیض القدیر، مصر : المکتبۃ التجاریہ الکبریٰ، 1356ھ
32۔ محمد بن ابی بکر الدمشقی، ابو عبداللہ (م : 751ھ)، المنار المنیف، حلب : مکتب المطبوعات الاسلامیہ، 1403ھ
33۔ نعیم بن حماد، ابو عبداللہ المروزی (م : 288ھ)، الفتن، القاہرہ : مکتبۃ التوحید، 1412ھ
34۔ ہیثمی، علی بن ابی بکر (م : 807ھ)، مجمع الزوائد، القاہرۃ / بیروت : دار الریان للتراث / دار الکتاب العربی، 1407ھ
35۔ ہیثمی، علی بن ابی بکر (م : 807ھ)، موارد الظمآن، بیروت : دارالکتب العلمیہ
٭٭٭
تشکر: شاکر القادری اور القلم لائبریری
www.alqlmlibrary.org /library
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
القول المعتبر فی الامام المنتظر
ڈاکٹر محمد طاہر القادری
حضرت مہدی علیہ السلام امام برحق اور بنو فاطمہ سے ہیں
1 . عن أم سلمة رضی اﷲ عنها زوج النبی صلی الله علیه و آله و سلم قالت : سمعتُ رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یذکر المهدی، فقال : هو حق و هو من بنی فاطمة رضی اﷲ عنها
رواه الحاکم فی المستدرک من طریق علی بن نفیل عن سعید بن المسیب عن ام سلمة و سکت ایضا عنه الامام الذهبی و اورده النواب صدیق حسن خان القنوجی فی الاذاعة و قال صحیح
حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8671
اُم المومنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو (امام) مہدی کا ذکر کرتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا مہدی حق ہے۔ (یعنی ان کا ظہور برحق اور ثابت ہے) اور وہ سیدہ فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے۔
2. عن انس بن مالک رضی الله عنه قال سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول نحن ولد عبدالمطلب سادة اهل الجنة انا و حمزة و علی و جعفر و الحسن و الحسین و المهدی.
ابن ماجه، السنن، 2 : 1368، رقم : 4087
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو خود فرماتے سنا ہے کہ ہم عبدالمطلب کی اولاد اہلِ جنت کے سردار ہوں گے۔ یعنی میں حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی رضی اللہ عنہم اجمعین
3. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت ذکررسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی و هو من ولد فاطمة.
حاکم، المستدرک، 4 : 601، رقم : 8672
اُم المؤمنین حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مہدی کا تذکرہ فرمایا (اور اس میں فرمایا کہ) وہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے۔
4. عن عائشه رضی اﷲ عنها عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم : قال هو رجل من عترتی، یقاتل علی سنتی کما قاتلت أنا علی الوحی.
i. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 371، رقم : 1092
ii. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 74
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’مہدی میری عترت (اہل بیت) سے ہونگے، جو میری سنت (کے قیام) کیلئے جنگ کریں گے، جس طرح میں نے وحی الٰہی (کی اتباع) میں جنگ کی۔
5. عن ابی امامة رضی الله عنه مرفوعا قال سیکون بینکم و بین الروم اربع هدن تقوم الرابعة علی ید رجل من آل هرقل یدوم سبع سنین قیل یا رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم من امام الناس یومئذ قال من ولدی ابن اربعین سنة کان وجهه کوکب دری فی خده الا یمن خال اسود علیه عباء تان قطوانیتان کأنه من رجال بنی اسرائیل یملک عشر سنین یستخرج الکنوز و یفتح مدائن الشرک.
i. طبرانی، المعجم الکبیر، 8 : 101، رقم : 7495
ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 319
iii. طبرانی، المسند الشامیین، 2 : 410، رقم : 1600
حضرت
ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ
و سلم نے فرمایا کہ تمہارے اور روم کے درمیان چار مرتبہ صلح ہوگی۔ چوتھی
صلح ایسے شخص کے ہاتھ پر ہوگی جو آل ھرقل سے ہوگا اور یہ صلح سات سال تک
برابر قائم رہے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا گیا کہ
اس وقت مسلمانوں کا امام کون شخص ہوگا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
فرمایا وہ شخص میری اولاد میں سے ہوگا جس کی عمر چالیس سال کی ہوگی۔ اس کا
چہرہ ستارہ کی طرح چمکدار، اس کے دائیں رخسار پر سیاہ تل ہوگا، اور دو
قطوانی عبائیں پہنے ہوگا، بالکل ایسا معلوم ہوگا جیسا بنی اسرائیل کا شخص،
وہ دس سال حکومت کرے گا، زمین سے خزانوں کو نکالے گا اور مشرکین کے شہروں
کو فتح کرے گا۔
6. عن ابن مسعود رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال : ’’اسم المهدی محمد‘‘.
سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 73
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’(امام) مہدی کا نام محمد ہوگا‘‘
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)